9 مئی کے 8 مقدمات: بانی پی ٹی آئی کا ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کی ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ 9 مئی کو میں اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آج اڈیالہ جیل میں ابھی تک کوئی رہنما نہیں پہنچا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ 2 سال سے مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں، انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں منظور کی جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی مقدمات میں
پڑھیں:
لاہور : اہم شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیوز بنانے اور اپ لوڈ کرنے پر 24 گھنٹوں میں 23 مقدمات
لاہور میں اہم شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیوز بنانے اور اپ لوڈ کرنے کے خلاف درجنوں مقدمات درج کرلیے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق اہم شخصیات سے متعلق نازیبا وڈیوز بنانے اور اپ لوڈ کرنے پر لاہور کے مختلف تھانوں میں 24 گھنٹوں میں پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔اس حوالے سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہےکہ اداروں کی تضحیک اور تمسخر اڑانے والے عناصر کو سخت سزا دلوائی جائےگی۔