پشپا اسٹار رشمیکا مندنا حادثے کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
مشہور زمانہ فلم پشپا کی اداکارہ رشمیکا مندنا وزرش کے دوران حادثہ پیش آنے کے باعث زخمی ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رشمیکا کو جِم میں دوران فٹنس سیشن چوٹ لگنے کے باعث سلمان خان اور وکی کوشل کی فلموں کی شوٹنگ عارضی طور پر روک دی ہے جس میں اداکارہ بھی شامل تھیں۔
یاد رہے کہ ’اینمل‘ اور ’پشپا‘ جیسی شاندار کامیاب فلموں کے بعد رشمیکا مندانا شہرت کی بلندیوں پر ہیں۔ ان کی آنے والی فلموں میں سلمان خان کے ساتھ ’سکندر‘ اور وکی کوشل کے ساتھ ’چھاوا‘ شامل ہیں۔
تاہم 28 سالہ اداکارہ کے جم میں حادثے کا شکار ہونے کے باعث ان کی تینوں بڑی فلموں کی شوٹنگ کا شیڈول متاثر ہوگیا ہے۔
اداکارہ کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وہ آرام کر رہی ہیں، وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہی ہیں اور جلد ہی فلم سیٹس پر واپس آئیں گی۔
ڈاکٹرز نے رشمیکا کو مکمل صحت یابی کے لیے مختصر وقفہ لینے کا مشورہ دیا ہے تاکہ وہ اپنی مصروف شوٹنگ شیڈول کو بہتر انداز میں انجام دے سکیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بشریٰ انصاری کا مدارس کی نگرانی کا مطالبہ؛ والدین بھی بچوں پر رحم کریں
سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوات میں مدرسے کے استاد کے مبینہ تشدد سے بچے کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ بشریٰ انصاری سماج کے حساس موضوعات پر کھل کر اظہار کرتی آئی ہیں اور معاشرے میں تبدیلی کی خواہاں نظر آتی ہیں۔
بشریٰ انصاری نے مدارس کی رجسٹریشن اور سخت مانیٹرنگ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے، ان معاملات پر ریاست اپنا کردار ادا کرے۔
اداکارہ نے کہا کہ دیکھنے میں آیا ہے، کئی مدارس میں کچھ ناتجربہ کار اساتذہ بچوں کو خوف زدہ کرکے تعلیم دینا چاہتے ہیں جو اسلام کی تعلیمات کے بالکل برخلاف ہے۔
https://www.instagram.com/reel/DMhqUuuoLad/بشریٰ انصاری نے کہا کہ مدارس کے اساتذہ توازن نہیں رکھ پا رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے، ایسے واقعات عام ہوتے جا رہے ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اس میں جہاں مدارس کے اساتذہ، انتظامیہ اور حکام ذمہ دار ہیں، اُتنے ہی والدین قصور وار ہیں۔ وہ بھی اپنی ذمہ داری نہیں نبھا رہے ہیں۔
بشریٰ انصاری نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں پر رحم کریں اور اُن کی بات سنیں۔ اگر وہ کہیں جانے سے منع کرتے ہیں تو اس کی وجہ جانیں۔ بہانہ نہ سمجھیں۔ ان سے بات کریں۔