مکان میں آتش گیر مواد پھٹنے سے خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
منڈی بہاءالدین میں مکان میں آتش گیر مادہ پھٹنے سے 4 خواتین اور ایک بچی سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ٹیم کے مطابق منڈی بہاءالدین کے علاقے کوٹ پھلے شاہ میں ایک مکان میں آتش بازی کا سامان تیار کیا جاتا تھا جہاں آتش گیرمواد میں آگ لگنے سے دھماکا ہوا جس سے متاثرہ مکان اوراس سے ملحقہ مکان کی چھت گرگئیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ ملبے کے نیچے دب کر 4 خواتین اور ایک بچی سمیت 6 افراد جاں بحق اور7 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو کے مطابق دھماکا صبح سویرے ہوا جس سے ہمسایہ مکان کی ایک خاتون اور ایک بچی ملبہ تلے دب کر جاں بحق ہوئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ تمام لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پھالیہ اور رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
شکارپور: تیز رفتار گاڑی نے سوئے افراد کو کچل دیا، 5 بچوں سمیت 8 جاں بحق
ویب ڈیسک: شکارپور میں مزدا گاڑی نے سوئے ہوئے افراد کو کچل دیا جس کے باعث 5 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔
آلو اور پیاز سے بھری ہوئی مزدا گاڑی تیز رفتاری کے باعث بجلی کے پول سے ٹکرا کر سڑک کنارے سوئے افراد پر چڑھ دوڑی، دو بچوں سمیت 8 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام اور بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
شکارپور پولیس کے مطابق کندن چورنگی میں پیش آنے والا یہ حادثہ کئی گھروں کے چراغ بجھا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں 38 سالہ گوبھی، 40 سالہ رابعہ، 10 سالہ ریما، 8 سالہ رشیدہ، 8 سالہ سمعیہ، 12 سالہ انعام اللہ، 6 سالہ پیاری اور 17 سالہ منی شامل ہیں۔
چنگان کا اوشان ایکس 7 کی قیمت میں محدود مدت کیلئے بڑی کمی کا اعلان
پولیس حکام کے مطابق زخمیوں میں سلیمان خمیسو، اویس اور وجے شامل ہے، افسوسناک حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کا سماں ہے، ہر آنکھ اشکبار ہے، پولیس کے مطابق حادثے کا ذمہ دار مزدا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
ریسکیو اداروں نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا، زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے، پولیس نے مزدا گاڑی کو تحویل میں لے لیکر حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔