کراچی میں ڈکیت آزاد، حجام کی دکان میں دن دہاڑے واردات
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے محمود آباد گیٹ کے قریب حجام کی دکان میں 2 ڈاکوؤں کی آزادانہ اور دلیرانہ ڈکیتی کی واردات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دو مسلح افراد حجام کی دکان میں داخل ہوئے اور دلیرانہ انداز سے دکان میں بیٹھے لوگوں سے نقدی، موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے۔
حجام کی دکان میں گاہک بیٹھے ہوئے تھے اس دوران دو ڈاکو دروازہ کھول کر داخل ہوئے جو شلوار قمیص پہنے ہوئے تھے جس میں سے ایک مسلح ڈاکو نے جیکٹ بھی پہنی ہوئی تھی۔
دکان میں داخل ہونے کے بعد جیکٹ پہنے ہوئے ڈاکو نے اسلحے کے زور پر سب کو یرغمال بنایا اور چند سیکنڈ کے بعد اس ڈاکو نے اپنے چہرے پر ماسک لگالیا تاہم دکان میں لگے کلوز سرکٹ کیمرے نے دونوں ڈاکوؤں کے چہرے محفوظ کرلیے جو کہ واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں تاہم دونوں ڈاکوؤں نے آزادانہ طور پر دکاندار اور وہاں پر موجود گاہکوں سے نقدی اور موبائل فون چھین لیے اور موقع پاتے ہی دکان سے فرار ہوگئے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حجام کی دکان میں
پڑھیں:
تربیلا ڈیم میں بڑے سیلابی ریلے کے داخل ہونے کا خدشہ، خطرے کے سائرن بج گئے ۔
ملک کے سب سے بڑے آبی ذخیرے تربیلا ڈیم میں بڑے سیلابی ریلے کے داخل ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث خطرے کے سائرن بج گئے ۔تربیلا ڈیم میں بڑے سیلابی ریلے کے داخل ہونے کے خدشے کے پیش نظر تربیلا ڈیم انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔ترجمان کے مطابق تربیلہ ڈیم میں پانی کی سطح 1530 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنیکی گنجائش 1550 فٹ ہے،سیلابی ریلا داخل ہونے پرتربیلاڈیم سے پانی کا اخراج 4 لاکھ کیوسک کردیاجائیگا۔ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم سے3500میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ۔