Jasarat News:
2025-09-18@12:03:46 GMT
شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کیس‘ عدالت کے روبرو2 اہلکاروں کی شناخت
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس کی جانب سے شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے مقدمے میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کی عدالت میں مدعی نے عدالت کے روبرو2 ملزمان کو شناخت کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں شناخت پریڈ ہوئی۔ مجموعی طور پر8 ملزمان مقدمے میں گرفتار ہیں۔ ملزمان اس وقت جسمانی ریمانڈ پر تحویل میں ہیں، انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کی شاخت پریڈ کی درخواست منظور کی تھی۔ مبینہ پولیس اہلکاروں سمیت پرائیویٹ ملزمان پر واردات میں9 کروڑ سے زائد مالیت کی ڈیجیٹل کرنسی کا الزام ہے۔ پولیس کے مطابق ارسلان نامی شہری کو اس کے دوسرے دوست کے ساتھ منگھو پیر کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا، واقعے کی تفتیش اے وی سی سی پولیس کررہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
9 مئی مقدمات ، پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نی9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری کر دئیے۔ملزمان کے اشتہار انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جاری کیے ہیں۔ عدالت نے اشتہار پر 18 اکتوبر کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔ملزمان میں عمر ایوب، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق، عظیم اللّٰہ خان، زرتاج گل، رائے محمد مرتضیٰ، رائے حسن نواز، محمد احمد چٹھہ، محمد جاوید میں شامل ہیں۔(جاری ہے)
شبلی فراز، چوہدری آصف علی، چوہدری بلال اعجاز، شکیل احمد خان اور اشرف خان کے نام بھی شامل اس فہرست میں شامل ہیں۔اشتہار تھانہ نیوٹاؤن، صادق آباد، سٹی، وارث خان، سول لائنز، تھانہ مورگاہ، ٹیکسلا، صدر واہ، کینٹ اور آر اے بازار کے مقدمات میں جاری کیا گیا ہے۔ملزمان کے قبل ازیں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل و عدم حاضری پر ملزمان کے اشتہار جاری کیے گئے۔ اشتہار پر رپورٹ داخل ہونے پر ملزمان کو مفرور قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔