محراب پور: مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، 15 مسافر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
محراب پور (جسارت نیوز) ٹریفک حادثہ، 15 مسافر زخمی، حادثہ کوٹ لالو تھانے کی حدود مہران ہائی وے جلالجی اسٹاپ پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، حادثے کے بعد وین میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں وین ڈرائیور، خواتین بچوں سمیت 15 مسافر زخمی ہوگئے، جائے حادثہ پر موجود لوگوں نے مسافروں کو وین سے نکال کر جلنے سے بچایا، پولیس کے مطابق وین حادثے میں ڈرائیور محسن علی، بشارت سولنگی، غلام حسین، عبد القیوم شر، قربان علی، غلام شبیر نورانی، محمد کاشف، غازی خان، مومل خان خاص خیلی، اللہ وریو چنہ، ندیم شر اور دیگر شامل ہیں جنہیں فیض گنج اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیرپور پل کے قریب وین کھائی میں گرگئی، 3 افراد جاں بحق، 12 زخمی
خیرپور پل کے قریب وین کھائی میں جاگری، حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ببرلو دھرنے کے شرکاء کی وین واپسی پر حادثے کا شکار ہوئی۔