پریٹ آباد میں میٹھے پانی کی سپلائی کا افتتاح کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تحریک لبیک کے ضلعی امیر حیدرآباد حافظ ذیشان ربانی نے کہا ہے کہ ان شاء اللہ ٹی ایل پی کے بلدیاتی نمائندگان جلد اہلیان پریٹ آباد کو مزید اچھے عوامی پیکیجز دیں گے جو عوامی سہولیات کے عین مطابق ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے جمعے کی شام نظام الدین اولیاء کالونی یوسی 9 پریٹ آباد میں ٹی ایل پی کے یوسی چیئرمین زاہد علی قادری، وائس چیئرمین فیضان قریشی کی جانب سے علاقے میں میٹھے پانی کے پروجیکٹ کی تکمیل پر واٹر سپلائی کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹی ایل پی کے صوبائی لیگل ایڈوائزر سلیمان سروری ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان نظام الدین کالونی پریٹ آباد کا 30 سال سے میٹھے پانی کی سپلائی خواب تھا جو اب تک سابقہ بلدیاتی نمائندے اور ایوانوں میں بیٹھے سیاسی جماعتوں کے نمائندے نہیں کر پائے، لیکن الحمداللہ ٹی ایل پی کے بلدیاتی نمائندوں نے پہلی کامیابی ہی پر اپنی محنت اور لگن سے یہ مشکل پروجیکٹ کو تکمیل کی شکل دے کر اہلیان نظام الدین اولیاء کالونی کا 30 سالہ خواب سچ کر دکھایا۔ تقریب میں ٹی ایل پی کے یوسی نمائندوںکے علاوہ اہلیان پریٹ آباد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پریٹ ا باد
پڑھیں:
ضرورت پڑی تو ملکی دفاع کے لیے حر فورس بارڈر پر کھڑی ہوگی، صدر الدین شاہ راشدی
حر جماعت کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر صدر الدین شاہ راشدی نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو ضرورت پڑی تو حر فورس فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے بارڈر پر کھڑی ہوگی، اور ہو سکتا ہے بارڈر بھی کراس کر جائیں۔
انھوں نے یہ بات موجودہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر رد عمل دیتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا کہ کوئی بھی ہمارے وطن کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، حر جماعت کسی بھی قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت تنازع: ہم کراچی سے گلگت تک ہائی الرٹ ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف
ان کا کہنا تھا کہ کہیں سے بھی ایڈونچر ہوا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور اگر ضرورت پڑی تو حر فورس سرحد پار کرنے سے بھی گریز نہیں کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک بھارت کشیدہ صورتحال پیر صدر الدین شاہ راشدی حر جماعت روحانی پیشوا مسلم لیگ فنکشنل سندھ