سری لنکا نے آخری ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 140 رنز سے ہرادیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
آکلینڈ(اسپورٹس ڈیسک)سری لنکا نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو 140 رنز سے شکست دے دی ۔ 291رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم 150 پر ڈھیر ہو گئی ۔ مارک چیپمین نے81 رنز بنائے ، اسیتھا فرنینڈو ، ماہیش تھیکشنا اور ایشان ملنگا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں ، سیریز 1-2 سے نیوزی لینڈ کے نام رہی۔گزشتہ روز آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنائے ، پاتھم نسانکا 66 ، کوسال مینڈس 54 اور جانیتھ لیانگے 53 رنز بنا کر نمایاں رہے ، نیوزی کی طرف سے میٹ ہینری نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، نیوزی لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 29.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ سری لنکا
پڑھیں:
پہلا ون ڈے: پاکستانی شاہینز نے پروفیشنل کاؤنٹی الیون کو 5 وکٹوں سے مات دیدی
پاکستان شاہینز نے پہلے ون ڈے میں پروفیشنل کاؤنٹی الیون کو 5 وکٹوں سے مات دے دی۔کینٹ میں کھیلا گیا میچ بارش سے متاثر رہا، 28 اوورز تک محدود کئے جانے والے ون ڈے میچ میں پروفیشنل کاؤنٹی الیون 187رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ول سمیڈ نے 84 اور حمزہ شیخ نے 44رنز بنائے۔پاکستان شاہینز کے معاذ صداقت نے 3 ، سعود شکیل اور فیصل اکرم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔شاہینز کو 28 اوورز میں 204 رنز کا ری وائزڈ ہدف ملا جو اس نے 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا، کپتان سعود شکیل نے 72 اور حیدر علی نے 71 رنز کی اننگز کھیلیں جبکہ شاہد عزیز 21 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان شاہینز دورے کا دوسرا میچ 25 جولائی کو کینٹ میں پروفیشنل کاؤنٹی کلب کے خلاف کھیلیں گے۔