WE News:
2025-09-18@13:19:00 GMT

عورت کی کردار کشی اور استحصال کی وجہ بے پردگی یا کچھ اور

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT

عورت کی کردار کشی اور استحصال کی وجہ بے پردگی یا کچھ اور

کیا مکمل پردہ یا حجاب ہی عورت کے تحفظ کی ضمانت ہے؟ کیا عورت کے کردار پہ اٹھنے والی انگلیاں صرف اس کی بے پردگی کے باعث ہیں؟

یہ سوال یوں تو مختلف تناظر میں بیسیوں بار ہی اٹھائے گئے ہیں، مگرعورت مارچ اور حیا مارچ کے بعد سے خصوصاً یہ بحث ہر طرف ہی شروع ہوچکی ہے۔

 غور کریں تو یہ سمجھنے میں زیادہ دقت نہیں ہوتی کہ ہمارے معاشرے میں عورتوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے زیادتی یا تشدد کے واقعات کی اصل وجہ بے پردگی ہے یا کچھ اور ہے۔

میری ایک سہیلی ہے، جو کہ پردے کی بے حد پابند ہے۔ میں اکثر اوقات اس سے پوچھا کرتی ہوں کہ کیا تمہیں وہ سب تجربہ  کرنا پڑ رہا ہے جو بے پردہ خواتین یا عام زبان میں بولڈ لڑکیوں کو فیس کرنا پڑتا ہے؟

مجھے یہ جان کر کوئی خاص حیرت نہیں ہوئی کہ کچھ کم سہی مگر وہ بھی کسی نہ کسی کی اخلاقی پسماندگی کا شکار ضرور ہوتی ہے۔ فرق یہ ہے کہ وہ ایک خاص ماحول میں اس چیز کا نشانہ بنتی ہے۔

ہمارے ایک رشتہ دار اپنی بیٹی کو عبایا پہننے سے اس لیے منع کرتے ہیں کہ پردے والی لڑکیوں کو زیادہ گھورا یا تاڑا جاتا ہے، بلکہ پورا سکین کرنے کی کوشش کی جاتی ہے کہ کسی طرح دیکھ ہی لیا جائے کہ پردے کے پیچھے کیا چھپا ہے۔

یہاں میں نے پردے کے معاملے پہ پہلے سوال اس لیے اٹھایا ہے کہ معاشرے میں اگر عورت کے ساتھ کوئی زیادتی، کوئی ہراسمنٹ یا کسی بھی قسم کے واقعات ہو رہے ہوتے ہیں تو پہلا مدعا یہی اٹھایا جاتا ہے کہ لڑکی پردہ دار تھی یا نہیں؟

بالفرض اگر یہ زیادتی کے واقعات بے پردگی کے باعث ہی ہو رہے ہیں تو یہ کمسن بچے بچیاں اس درندگی کا شکار کیونکر بن رہے ہیں؟ یہاں تک کہ نوزائیدہ بچے بھی۔

بلکہ اب تو جنس کی بھی تمیز نہیں بچی اور رشتوں کا تقدس تک پامال کیا جا رہا ہے۔ ہرعمر، ہر قسم، ہر رنگ، ہر لباس میں کبھی بھی کوئی بھی کسی کی بھی ہوس کا نشانہ بن سکتا ہے۔

یہ بات تو طے ہے کہ وجہ بے پردگی نہیں، بلکہ ذہنی غلاظت، جہالت، ناپختگی، تعلیم و تربیت کی کمی اور ماحول میں بڑھتی ہوئی فرسٹریشن ہے۔ اور اگر اس سے زیادہ گہرائی میں دیکھا جائے تو پھر یہ ہوس کا کھیل ہے جو کہ ذہن و روح کو پستی میں دھکیل چکا ہے۔ انسان اپنی حد سے گر کر درندے بن چکے ہیں اور یہ درندے اپنی ہوس کی تکمیل میں صحیح غلط کی تمیز بھول چکے ہوتے ہیں۔

اب یہاں صرف پردہ ہی واحد ایسی وجہ نہیں جس کی بنیاد پہ یہاں کردار کا سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے، بلکہ خواتین کے اور بہت سے ایکشنز ان کے کردار کی کمزوری کا باعث سمجھے جاتے ہیں، جیسا کہ کسی کے معاشی طور پہ مستحکم ہونے کی خواہش، گھر سے باہر نکل کر ملازمت کرنے کی خواہش، آزاد اور پر اعتماد رویہ، اپنی پسند سے زندگی کے دیگر فیصلے کرنے کی جسارت یا مرد کے خلاف زیادتی پہ آواز اٹھانے کی ہمت کرنا وغیرہ۔

عورت کے کردار کو چھاننا اور تولنا ایک عام عادت بن چکی ہے، عورت کے کردار پر انگلی اٹھانے کی وجوہات تو باآسانی ڈھونڈ لی جاتی ہیں۔

میری ایک کولیگ کو 2بار طلاق ہوئی، اب اس کے بارے میں یہ چہ مگوئیاں کی جاتی ہیں کہ چلو ایک جگہ تو مسائل ہوسکتے ہیں یا لوگ برے ہوسکتے ہیں، لیکن دوسری شادی کا انجام بھی ایسا ہی کیونکر ہوا!  یعنی لڑکی ہی میں کوئی عیب ہوگا۔

خاص طور پہ عورت کا کردار ڈسکس کرنا اس معاشرے میں ایک دلچسپ موضوع سمجھا جاتا ہے، حیرت کی بات یہ ہے کہ مردوں سے زیادہ عورتیں دوسری عورتوں کے اعمال کا حساب لگاتی نظر آتی ہیں، جو انتہائی غلیظ عمل ہے۔ یاد رہے کہ عورت کے کردار پہ تمہت لگانا اور اسے مشکوک بنا دینا بہت آسان ہوگا، لیکن اس کا خمیازہ ان بیچاریوں کو ناحق ساری عمر بھگتنا پڑتا ہے۔

کچھ پسماندہ سوچ کے حامل افراد یہی سمجھتے ہیں کہ وہی معاشرے کے  ٹھیکیدار ہیں، جنہوں نے یہ تجزیہ کرنے اور سدھارنے کا ٹھیکہ اٹھایا ہوا ہے۔ جب کہ وہ خود کسی قابل نہیں ہوتے۔

یہاں تو وہ لوگ بھی بڑھ چڑھ کے ایسے مباحثوں اور تنقید میں حصہ لے رہے ہوتے ہیں جن کو اپنے گھر کی عورتوں کا حال تک پوچھنے کی زحمت نہیں ہوتی۔

ڈاکٹر علی شریعتی کا ایک قول اکثر میرے ذہن میں  گردش کرتا ہے۔

کہتے ہیں کہ ’مُجھے ایک عورت کو دیکھ کر دُکھ ہوتا ہے، جب اُس کی ساکھ پر دھبہ لگتا ہے تو وہ اُسے مٹانےکے لیے ’داڑھی‘ نہیں رکھ سکتی‘۔ عام طور پہ مرد جب شریف ہوتے ہیں یا شریف بننے کی ایکٹینگ کرتے ہیں تو سب سے پہلے داڑھی بڑھا لیتے ہیں۔

عورت کا معاملہ ذرا مشکل ہے،  وہ اگر ایک بار شک کے کٹہرے میں آ جائیں تو ان کا نکلنا مشکل بنا دیا جاتا ہے اور اگر نکلنا بھی چاہیں تو اس کے لیے ان کو کڑی محنت کرنا پڑتی ہے، اور محنت کا نتیجہ صفر بھی ہوسکتا ہے۔

میری سہیلی کا کہنا تھا کہ عورت داڑھی تو نہیں رکھ سکتی، مگر عبایا اور حجاب تو کرسکتی ہے۔ وہ اس جملے کا مفہوم تو سمجھا گئی، مگر اس کے پیچھے چھپی بات تک نہیں پہنچی۔

مسئلہ عبایا کا تو ہے ہی نہیں، مسئلہ تو اس سوچ کا ہے جو ناحق بھی عورت کو مجرم اس لیے بناتی ہے کہ مرد اس پہ ایک درجہ فوقیت رکھتا ہے۔

ایک بار کی تہمت ساری عمر کے لیے ایک عورت کو کٹہرے میں کھڑا کر دیتی ہے۔ قصور ان عورتوں کا بھی انہی مردوں جتنا ہے جو اپنی ہم جنسوں کے خلاف ایسے رویے کو تقویت دیتی ہیں۔

یہ بات تو اب اس معاشرے پہ کھل جانی چاہیے کہ جو گھناؤنے جرائم اس وقت یہاں سرزد ہو رہے ہیں، ان کی وجہ بے پردگی نہیں بلکہ درندگی ہے۔ بے شک پردہ دین کا جزو ہے اور اس کی اہمیت سے انکار نہیں۔ اس میں مصلحت بھی ہے اور تحفظ بھی، مگر ہمیں تو یہاں درندگی کا سامنا ہے اور درندے عمر، جنس، پردہ  یہاں تک کہ رشتے بھی نہیں دیکھتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سعدیہ سویرا

پردہ حجاب خواتین مرد.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: خواتین عورت کے کردار وجہ بے پردگی ہیں کہ کے لیے ہے اور ہیں تو

پڑھیں:

کترینہ کیف اور وکی کوشل کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے؟

کترینہ کیف اور وکی کوشل کے گھر "گڈ نیوز" سے متعلق خبروں سے سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ کترینہ کیف اور معروف ہیرو وکی کوشل کی مقبول جوڑی کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ دونوں جلد ہی ماں باپ بننے والے ہی۔

اگرچہ جوڑی نے تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا لیکن بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خوشخبری اکتوبر یا نومبر میں متوقع ہے۔

خیال رہے کہ کترینہ پچھلے کچھ مہینوں سے عوامی مقامات اور تقریبات میں جانے سے گریزاں نظر آئی ہیں۔

جس نے مداحوں کو مزید تجسس میں ڈال دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر تو یہاں تک دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ نے ڈھیلے ڈھالے کپڑوں سے یہ خوش خبری ذریعے چھپانے کی ناکام کوشش کی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جب وکی کوشل سے فلم Bad Newz کے ٹریلر لانچ پر اس موضوع پر پوچھا گیا تو انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ

’’ابھی تو Bad Newz انجوائے کرو، جب Good News آئے گی تو سب سے پہلے آپ سے شیئر کریں گے‘‘!

یاد رہے کہ جوڑی کی شادی 2021 میں راجستھان کے تاریخی قلعے میں ہوئی تھی اور اب سب کی نظریں اس بات پر جمی ہیں کہ بالی ووڈ کے اس پاور کپل سے آخرکار کب “اوریجنل گڈ نیوز” سنی جائے گی۔

 

متعلقہ مضامین

  • 3 برس میں 30 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ کر چلے گئے
  • 3 برس میں 30 لاکھ پاکستانی نے ملک چھوڑ کر چلے گئے
  • مساوی محنت پھر بھی عورت کو اجرت کم کیوں، دنیا بھر میں یہ فرق کتنا؟
  • خاندانی نظام کو توڑنے کی سازش
  • 3 سال میں، 28 لاکھ 94 ہزار پاکستانی بیرون ملک چلے گئے
  • ملک میں بڑھتی مہنگائی اور بےروزگاری، حالات سے تنگ تقریباً 29لاکھ پاکستانی وطن چھوڑ گئے
  • اسرائیل کے حملوں کی صرف مذمت کافی نہیں اب واضح لائحہ عمل دینا ہوگا، اسحاق ڈار
  • دیشا وکانی (دیا بین) ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ میں واپس کیوں نہیں آ رہیں؟ اصل وجہ سامنے آ گئی
  • ’ کیا میں ایسی عورت لگتی ہوں؟‘ تنوشری دتہ نے 1 کروڑ 65 لاکھ روپے کی بگ باس آفر فوراً  ٹھکرا دی
  • کترینہ کیف اور وکی کوشل کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے؟