چیمپئینز ٹرافی سے قبل بنگلادیش کو شکیب کی صورت میں بڑا دھچکا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، سابق کپتان اور آل راؤنڈر شکیب الحسن کا دوسرے بالنگ ایکشن ٹیسٹ میں بھی ناکام ہوگئے۔
انگلش کاؤنٹی چیمپئین شپ کے دوران سابق بنگلادیشی کپتان و آل راؤنڈر شکیب الحسن کے بالنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیدیا گیا تھا۔
گزشتہ ماہ انگلینڈ کی لافبرو یونیورسٹی میں ٹیسٹ کیا گیا اور وہ ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے تھے، جس کے نتیجے میں ان پر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بالنگ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ شکیب الحسن کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی
تاہم شکیب الحسن نے 21 دسمبر کو چنئی میں اپنا دوسرا بولنگ ٹیسٹ دیا تھا، اس ٹیسٹ کو بھی پاس کرنے میں کرکٹر ناکام رہے ہیں جس کے باعث آل راؤنڈر چیمپئینز ٹرافی ایونٹ بولنگ کروانے سے قاصر رہیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے شکیب الحسن کے ٹیسٹ میں فیل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شکیب الحسن ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور بیٹر کھیلنے کے اہل رہیں گے۔
مزید پڑھیں: شکیب الحسن نئی مشکل میں! بالنگ ایکشن مشکوک قرار
بالنگ ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد بنگلادیش کے چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شکیب الحسن کی شمولیت مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بھی بڑا دھچکا لگ گیا
چیمپئنز ٹرافی میں بنگلادیش کا پہلا میچ 20 فروری کو دبئی میں بھارت کے خلاف شیڈول ہے جبکہ ایونٹ میں شریک تمام 8 ٹیموں کو 12 جنوری تک اپنے حتمی اسکواڈ جمع کرانا ہوں گے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی شکیب الحسن
پڑھیں:
شبھمن گل نے کوہلی ، ٹنڈولکر اور گواسکر کے بڑے ریکارڈ توڑ دیے
ایجبیسٹن(نیوز ڈیسک) انگلینڈ کے خلاف ایجبیسٹن ٹیسٹ میں بھارتی کپتان شبھمن گل نے ناقابلِ یقین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہی میچ میں 269 اور 161 رنز کی اننگز کھیلیں، یوں 430 رنز بنا کر سچن ٹنڈولکر، کوہلی اور گواسکر کے کئی بڑے ریکارڈ توڑ ڈالے۔
بھارتی کپتان شبھمن گل نہ صرف ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں ڈبل سینچری اور 150 سے زائد رنز بنانے والے پہلے بھارتی بلے باز بنے، بلکہ وہ دنیا کے صرف دوسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ایک ٹیسٹ میں 400 سے زائد رنز بنائے۔ ان سے آگے صرف انگلینڈ کے گراہم گوچ ہیں جنہوں نے 1990 میں 456 رنز بنائے تھے۔
سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ #ShubmanGill اور #دل_دل_گل ٹرینڈ کرنے لگے ہیں۔ وسیم جعفر نے کہا کہ گل کی رنز کی بھوک لاجواب ہے۔ ویرات کوہلی نے انہیں”تاریخ لکھنے والا اسٹار بوائے قرار دیا۔
انڈیا نے پہلی بار کسی ٹیسٹ میچ میں 1000 سے زائد رنز اسکور کیے اور اب انگلینڈ کو 608 رنز کا ہدف دے رکھا ہے، جس کے تعاقب میں انگلش ٹیم صرف 72 رنز پر 3 وکٹیں گنوا چکی ہے۔
مزیدپڑھیں:کراچی میں ایک اور عمارت گرنے سے بچ گئی