غزہ میں لڑائی کے دوران 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، 6 شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
شمالی غزہ میں لڑائی کے دوران 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور چھ شدید زخمی ہوگئے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ہفتے کے روز شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران چار اسرائیلی فوجی ہلاک اور چھ شدید زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
ہلاک ہونے والے فوجیوں میں 37 سالہ ریزرو سارجنٹ الیگزینڈر فیڈورینکو، 21 سالہ اسٹاف سارجنٹ ڈینیلا ڈیاکوف، 19 سالہ سارجنٹ یہو مایان اور 19 سالہ سارجنٹ ایلیو استوکر شامل ہیں۔
چھ زخمی فوجیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، حماس کے خلاف زمینی کارروائی میں مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 402 ہوگئی۔
اسرائیلی فوج کے مطابق فوجیوں کو شمالی غزہ کے علاقے بیت حنون میں حماس کے مسلح مزاحمت کاروں نے پہلے نصب دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا پھر ان پر فائرنگ بھی کی گئی۔
اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے شمال میں حماس کے خلاف اپنی کارروائی کو تیز کر دیا ہے، یہ آپریشن گزشتہ اکتوبر سے جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر اپنا تحریری جواب ثالثوں کو بھیج دیا
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق امریکہ، قطر اور مصر کی حمایت سے تیار کردہ مجوزہ معاہدے پر اپنا باضابطہ تحریری جواب ثالثوں کو بھیج دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کا جواب مصر اور قطر کو دے دیا گیا ہے، جو اسرائیل کے ساتھ مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلسطینی حکام نے جواب کی تصدیق تو کر دی ہے لیکن اس کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔
یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب قطر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان نرم یا مکمل جنگ بندی کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ مذاکرات کے دوران ایک نیا منصوبہ پیش کیا گیا ہے جس میں اسرائیلی افواج کے انخلاء، قیدیوں کے تبادلے، اور جنگی مراحل کی وضاحت شامل ہے۔
حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اب جنگ بندی کا انحصار اسرائیل کے فیصلے پر ہے۔
ادھر اسرائیلی پارلیمنٹ نے ایک متنازعہ قرارداد منظور کر لی ہے جس میں مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی خودمختاری کو باضابطہ بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ حماس نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔