چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
لاہور : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے لاہور کے قذافی سٹیڈیم کا اچانک دورہ کیا اور سٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مرکزی عمارت کے فنشنگ کے کاموں کا معائنہ کیا اور اس کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ محسن نقوی نے جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ ڈرینج کے کام کو بھی طے شدہ مدت میں مکمل کیا جائے گا اور سٹیڈیم رواں ماہ جدید سہولتوں سے آراستہ ہو کر مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے تحت سٹیڈیم کی تعمیر نو پر تیزی سے کام جاری ہے۔
محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ شائقین کرکٹ کے لیے نئی کرسیاں، ایل ای ڈی لائٹس اور سکور سکرینز کی تنصیب کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ، شائقین میچ کے دوران لیزر لائٹ شو کا بھی لطف اٹھا سکیں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کو ایک یادگار ایونٹ بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: محسن نقوی نے
پڑھیں:
کرکٹ کی بہتری کے لیے ٹھوس اور مؤثر فیصلے کرنا ہوں گے: محسن نقوی
ویب ڈیسک :چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اورصدرایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے کہا ہے کہ کرکٹ کی بہتری کے لیے ہمیں ٹھوس اور مؤثر فیصلے کرنا ہوں گے۔
ڈھاکا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فضائی حادثے پر ہماری ہمدردیاں بنگلا دیش کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں،ایشین کرکٹ کونسل کا کرکٹ کھیل کے فروغ میں اہم کردار ہے،تقریب کے کامیاب انعقاد پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
محسن نقوی نے کہاکہ ایشین کرکٹ کونسل ایک فیملی کی طرح ہے، کرکٹ کی بہتری کے لیے ہمیں ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ کھیل ملکوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا اہم ذریعہ ہیں،ایسی تقریبات کے انعقاد سے ہمیں اپنے تجربات کے تبادلے کا موقع میسر آتا ہے۔