صدر ایف پی سی سی آئی کی قیادت میں وفد کی بنگلہ دیشی مشیر تجارت شیخ بشیر الدین سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
صدر ایف پی سی سی آئی کی قیادت میں وفد کی بنگلہ دیشی مشیر تجارت شیخ بشیر الدین سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز
ڈھاکہ(سب نیوز)صدر ایف پی سی سی آئی کی قیادت میں اعلی سطح کاروباری وفد کی بنگلہ دیش کے ایڈوائز برائے تجارت شیخ بشیر الدین سے ملاقات ، ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت، ویزہ کے طریقہ کار کو آسان بنانے پر تبادلہ خیال، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست فلائٹ آپریشن شروع کرنے اور مستقبل میں سرمایہ کاری کے امکانات سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی ۔
مشیر تجارت بنگلہ دیش شیخ بشیر الدین نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے ساتھ پائیدار تجارتی تعلقات بنانے کیلئے پہلے ہی اقدامات کیے جا چکے ہیں، دونوں ممالک کی آبادی کے حجم کو مدنظر رکھتے ہوئے تجارت کا موجودہ حجم اب بھی بہت کم ہے، دونوں ممالک کے پاس تجارت کو مزید بڑھانے کے مواقع موجود ہیں جس سے فائدہ اٹھانا چاہیے،پاکستانی تاجروں کو بنگلہ دیشی تاجروں کے ساتھ مزید بات چیت کرنے کی ضرورت ہے ۔
ملاقات میں صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستانی تاجر بنگلہ دیش کے ساتھ اپنی تجارت کو بڑھانا چاہتے ہیں، ویزا سے متعلق پیچیدگیوں اور براہ راست فلائٹ آپریشن نہ ہونے کی وجہ سے مطلو بہ نتائج نہیں مل رہے، پاکستانی تجارتی وفد نے زرعی پیداوار ، مارکیٹنگ، تعلیم، سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: صدر ایف پی سی سی آئی شیخ بشیر الدین
پڑھیں:
محسن نقوی کی بنگلہ دیش اہم ملاقات، ویزا فری انٹری سمیت سیکیورٹی تعاون پر اہم پیشرفت
ڈھاکہ میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) جہانگیر عالم چودھری سے ملاقات کی۔
بنگلہ دیشی وزیر داخلہ نے وزارت داخلہ آمد پر پرتپاک خیرمقدم کیا اور محسن نقوی کو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی نے بھارتی اعتراض رد کرتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس بنگلہ دیش میں طلب کرلیا
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے داخلہ نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری کی سہولت دینے پر اصولی اتفاق کیا، جبکہ انٹرنل سکیورٹی، پولیس ٹریننگ، انسداد منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔
انسداد دہشت گردی کے لیے مشترکہ اقدامات اور پولیس اکیڈمیز میں ٹریننگ پروگرامز کے تبادلوں پر گفتگو کی گئی۔
بنگلہ دیشی وزیر داخلہ نے پاکستانی ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے دورے کو دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے اہم قرار دیا۔
دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے مشترکہ کمیٹی قائم کر دی گئی، جس کی سربراہی پاکستان کی جانب سے وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا کریں گے۔
بنگلہ دیش کا اعلیٰ سطحی وفد عنقریب سیف سٹی پراجیکٹ اور نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کرنے اسلام آباد آئے گا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنگلہ دیش جہانگیر عالم چودھری محسن نقوی وزیر داخلہ