انڈین اداکارہ سامنتھا کی بیماری کا انکشاف، مداح پریشان
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
ممبئی: معروف اداکارہ سامنتھا روتھ پربھو، جنہوں نے حال ہی میں جاسوسی تھرلر "سیٹاڈل: ہنی بنی" میں شاندار اداکاری سے دل جیتے، نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں انکشاف کیا کہ وہ چکن گونیا جیسی خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں۔
اس خبر نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا، تاہم اداکارہ نے اپنی صحت یابی کا یقین بھی دلایا۔
سامنتھا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ جم میں ورزش کرتے ہوئے دکھائی دیں۔ ویڈیو میں وہ اپنی تکلیف دہ جوڑوں کے درد کے بارے میں بات کرتی ہیں، جو چکن گونیا کی اہم علامات میں سے ایک ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں سامنتھا نے مزاحیہ انداز میں لکھا، "چکن گونیا سے صحت یاب ہونا بہت مزے دار ہے۔ جوڑوں کا درد اور سب کچھ!"
مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کی پوسٹ کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سامنتھا کے فین پیجز پر ان کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
سامنتھا نے گزشتہ سال اپنی بیماری میوسائٹس کے علاج کے بعد فلمی دنیا سے کچھ وقت کے لیے وقفہ لیا تھا۔ اپنی 37ویں سالگرہ پر، انہوں نے اپنی نئی فلم "بنگارم" کا اعلان کیا، جو ان کی پہلی پروڈکشن ہوگی۔
اس فلم میں سامنتھا مرکزی کردار ادا کرنے کے ساتھ اپنی پروڈکشن کمپنی "ترللل موونگ پکچرز" کے تحت فلم پروڈیوس بھی کریں گی۔
اداکارہ کو اپنی ایکشن سے بھرپور فلم "سیٹاڈل: ہنی بنی" میں بہترین اداکاری پر زبردست پذیرائی ملی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ ورون دھون نے بھی اہم کردار ادا کیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے اپنی
پڑھیں:
وزیراعظم کا ملیریا کے خاتمے اور قابل علاج بیماری کیخلاف جنگ میں آخری حد تک جانے کا عزم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ملیریا کا عالمی دن بین الاقوامی سطح پر عملی اقدامات، ملیریا کے خاتمے اور قابل علاج بیماری کے خلاف جنگ میں آخری حد تک جانے کے عزم کی تجدید کا ایک دن ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملیریا کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس سال کا تھیم، “ملیریا کو ختم کرنا ہے، سرمایہ کاری سے اور مزید کوششوں اور نئی تحریک سے ” جس کا مقصد ملیریا کے خاتمے کی جانب پیش رفت کو تیز کرنے کے لیے عالمی پالیسی سے لے کر کمیونٹی ایکشن تک تمام سطحوں پر کوششوں کو از سر نو متحرک کرنا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت اور ملکی قیادت، ملیریا کے قومی پروگراموں، اور صحت کے نظام کی اصلاحات و حکمت عملی کے ذریعے، دور دراز علاقوں پہنچنے اور اسے ختم کرنے کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے تیار ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مزید یہ بھی کہا کہ ملیریا کےعالمی دن کے موقع پر، ہم تمام اسٹیک ہولڈرز، حکومت، سول سوسائٹی، ہیلتھ ورکرز، اور بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ متحد ہو کر اس اہم مشن کے لیے کام کریں۔