پاکستانی تجارتی وفد کا12 سال بعد دورہ بنگلہ دیش، تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ کی سربراہی میں پاکستانی تجارتی وفد نے 12 سال کے طویل عرصے کے بعد بنگلہ دیش کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں اطراف کے وفود نے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
اتوار کو ایف پی سی سی آئی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پاکستانی وفد نے بنگلہ دیش کے وزیر تجارت شیخ بشیر الدین سے ملاقات کی جس میں پاکستانی نمائندوں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے اس موقع پر کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہے اور ہم ہر مشکل موڑ پر بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
بیان میں یتایا گیا کہ بنگلہ دیش کے وزیر تجارت نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو ترجیح دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ایف پی سی سی آئی کے سینیئر نائب صدر ثاقب فیاض مگو نے بنگلہ دیش کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے ویزا شرائط میں نرمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی تاجر برادری کو طویل مدتی ویزوں کا اجرا کیا جانا چاہیے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات مزید گہرے ہو سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے بنگلہ دیشی شہریوں کے لیے ویزا پابندیوں میں بھی نرمی کی ہے۔ بنگلہ دیش کے وزیر تجارت شیخ بشیر الدین نے اس بات پر زور دیا کہ ’ہم پاکستان کے ساتھ اقتصادی، صنعتی، کاروباری اور تجارتی مواقع تلاش کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ دونوں ممالک نے باہمی تجارت بڑھانے پر اتفاق کیا ہے اور پاکستانی کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔ملاقات کے دوران بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید احمد معروف نے بھی شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بشیر الدین بنگلہ دیش بنگلہ دیشی وزیر تجارت پاکستان تجارت تجارتی تعلقات تصدیق ثاقب حوصلہ افزائی سرمایہ کاری عاطف اکرم شیخ فیاض کاروبار مضبوط مگو.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بشیر الدین بنگلہ دیش بنگلہ دیشی وزیر تجارت پاکستان تجارتی تعلقات حوصلہ افزائی سرمایہ کاری عاطف اکرم شیخ کاروبار مگو دونوں ممالک کے درمیان ایف پی سی سی آئی تجارتی تعلقات کے لیے
پڑھیں:
شفاف اور فوری تحقیقات کیلیے ایف آئی اے و نادرا کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق
لاہور:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور اور نادرا لاہور ریجن کے درمیان تحقیقات کے عمل کو مزید شفاف اور تیز تر بنانے کے لیے معلومات اور ڈیٹا کے تبادلے پر اتفاق کرلیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور اور نادرا لاہور ریجن کے اعلیٰ حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مقدمات اور انکوائریز پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور تحقیقاتی عمل میں تیزی لانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
ملاقات میں ڈیٹا شیئرنگ اور تکنیکی معاونت کے نظام کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا جب کہ نادرا کے نمائندگان نے اپنی مشکلات اور ان کے حل سے متعلق تجاویز بھی پیش کیں۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور نے نادرا حکام کو مکمل ادارہ جاتی تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مشترکہ اقدامات سے تحقیقات مزید مؤثر اور شفاف ہوں گی۔