اسلام آباد، فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ٹریفک پولیس اہلکار کو شہید کردیا اورفرار ہوگئے،وفاقی ورزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
ترجمان وفاقی پولیس کے مطابق ٹریف پولیس کے کانسٹیبل زبیر گولی لگنے سے موقع پر شہید ہوگئے۔ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں ۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے ۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں چھاپے مارنے شروع کردیئے ۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے، اپنے بیان میں کہا دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کی مکمل دیکھ بھال کی جائے گی اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔وزیر داخلہ نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو فوری طور پر قانون کی گرفت میں لانے کی ہدایت بھی کردی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت لاہور کینٹ کچہری م یں ہوئی، جہاں عدالت نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل رفیق نے کی، جنہوں نے اس حوالے سے تحریری فیصلہ بھی جاری کیا۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
عدالت نے اسی کیس میں بانی پی ٹی آئی کو بھی سمن جاری کیے ہیں، جو عمران خان کے جیل میں قید ہونے کے باعث بذریعہ جیل روبکار بھجوائے گئے ہیں۔ عدالت نے مقدمے کی آئندہ سماعت کے لیے 30 جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے۔
واضح رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے اسلام آباد پولیس پر حملے کے الزام میں یہ مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
Ansa Awais Content Writer