قرآن وسنت کی بالادستی میں ہی امت مسلمہ کی ترقی کا راز ہے‘سنی تحریک
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قرآن وسنت کی بالادستی میں ہی امت مسلمہ کی ترقی کا راز پوشیدہ ہے،پوری دنیا کے مسلمانوں پر مصائب وآلام کی اہم وجہ محمد مصطفی ﷺ کی تعلیمات سے دوری ہے،یہود ونصاریٰ امت مسلمہ کو کو آپس میں لڑا کر مسلم ممالک کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کی اساس لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ ہے۔ دو قومی نظریہ کے مخالف یہودو ہنود کے ایجنٹ پاکستان کو دہشت گردی کی آگ میں جھونک کر پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امت مسلمہ اتحاد و یکجہتی سے منافرت پیدا کرنے والوں کو ناکام بنائے، احسن اقبال
نارووال میں یوم عاشورہ کے جلوس کے وزٹ کے موقع پر وفاقی وزیر پلاننگ کا کہنا تھا کہ آج یوم عاشورہ عالم اسلام کے لئے بہت مقدس دن ہے، نواسہ رسول ﷺنے اصولوں، نظریات اور حق سچ کے لئے قربانی دے کر ایک عظیم مثال قائم کی، اس دن کا پیغام ہے حق سچ کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے گریز نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ امت مسلمہ اتحاد و یکجہتی کے ساتھ منافرت پیدا کرنے والوں کو ناکام بنائے۔ اپنے آبائی حلقے نارووال میں یوم عاشورہ کے جلوس کا وزٹ کرتے ہوئے احسن اقبال نے سکیورٹی امور کا جائزہ لیا، ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج یوم عاشورہ عالم اسلام کے لئے بہت مقدس دن ہے، نواسہ رسول ﷺنے اصولوں، نظریات اور حق سچ کے لئے قربانی دے کر ایک عظیم مثال قائم کی، اس دن کا پیغام ہے حق سچ کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے گریز نہ کریں۔
وفاقی وزیر پلاننگ ڈویلپمنٹ کا کہنا تھا کہ آج امت مسلمہ کو جو چیلنجز درپیش ہیں ان کا تقاضا ہے ہم حضرت امام حسین ؓ کی اس مثال سے سبق حاصل کریں اور اپنی صفوں کے اندر اتحاد قائم کریں۔ احسن اقبال نے کہا کہ ان خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے جو امت مسلمہ میں انتشار پیدا کر کے ہمیں کمزور کرنا چاہتے ہیں، امت مسلمہ اتحاد یکجہتی کے ساتھ انہیں اور منافرت پیدا کرنے والوں کو ناکام بنائے، انہیں موقع نہ دیں کہ ہماری صفوں میں انتشار پیدا کر سکیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام مسالک کے لوگ یوم عاشورہ پر اکٹھے ہیں، ہم تمام پاکستانی ایک ہیں، ہم انشاءاللہ پاکستان کو مضبوط بنائیں گے۔