فیصل آباد میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد شہر اور گردونواح میں ڈکیتی‘راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، مسلح ڈاکوئوں نے مزاحمت پر ایک محنت کش کو گولی مار کر لہولہان کر دیا 24گھنٹوں کے دوران 180 سے زائد وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کے زیورات‘ نقدی،قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے‘ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں چور لے اُڑے، پولیس وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام،بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہریوں خوف وہراس تفصیلات کے مطابق جھنگ روڈ پر عظیم پٹرولیم کے قریب ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر فروٹ فروش اشرف نامی شہری کو گولی مار کر لہولہان کر دیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا، تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ مقبول روڈ پر واقع رمضان ٹیکسٹائل مل کے ملازمین شہزاد‘ یٰسین اور حمزہ مختلف پارٹیوں سے 36لاکھ کی رقم لیکر بنک میں جمع کروانے جا رہے تھے کہ مقبول روڈ پر 4مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر رقم سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہو گئے، تھانہ ریلبازار کے علاقہ ہلال احمر چوک میں ریلبازار کا تاجر اسد یونس 27لاکھ رقم لیکر جا رہا تھا کہ تعاقب میں آنیوالے مسلح ڈاکوئوں نے رقم سے بھرا شاپر چھین کر فرار ہو گئے۔جیل روڈ پر ارم سیلون کے تالے توڑ کر زیورات و نقدی،کارخانہ بازار کے قریب انعام سی30ہزار،کچہری روڈ پر شہزاد سے جھپٹامار کر فون،لیاقت آباد کے موسیٰ خان سے پرس،چوہڑ ماجرہ چوک کے قریب ساجد سے ساڑھے چار لاکھ روپے،ستیانہ روڈ مکڈونلڈ کے قریب احسان سے جھپٹامار کر فون،ڈی گرائونڈ کے قریب علی حسن سے نقدی و فون،سلیمان خان سے پرس،ہریاں والا چوک میں ارشد سے نقدی و فون چھین کر فرارہوگئے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈاکوئوں نے چھین کر کے قریب روڈ پر
پڑھیں:
گلشن جمال میں پانی کی عدم فراہمی‘ فیصل کنٹونمنٹ بورڈ سے جواب طلب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گلشن جمال میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف درخواست کی سماعت، واٹر کارپوریشن کے وکیل نے تحریری جواب جمع کرادیا۔سندھ ہائیکورٹ میں گلشن جمال میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جہاں واٹر کارپوریشن کا کہنا تھا کہ گلشن جمال کا علاقہ واٹر کارپوریشن کی نہیں بلکہ کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کی حدود میں آتا ہے، درخواست گزار محتسب اعلیٰ کے جس حکم نامے کا حوالہ دے رہے ہیں وہ حکومت کالعدم قرار دے چکی ہے، کنٹونمنٹ کے وکیل محمد عاصم نے وکالت نامہ جمع کرادیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر کنٹونمنٹ بورڈ فیصل سے 26 اکتوبر کو جواب طلب کرلیا،درخواست جماعت اسلامی کے امیر ضلع شرقی نعیم اختر کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں کہاگیا کہ واٹر کارپوریشن حکام نے تاحال جواب جمع نہیں کرایا ہے،علاقے میں پانی نہ آنے کی وجہ سے رہائشی ٹینکر سروس کو ہر ماہ ہزاروں روپے دے کر پانی خریدنے پر مجبور ہیں ، گلشن جمال کے رہائشی افراد ٹیکس ادا کرتے ہیں اور پھر بھی ان لوگوں کو پانی نہیں ملتا، علاقہ مکین کئی سال سے پانی نا آنے کی وجہ سے شدید مشکلات سے دو چار ہیں ، متعلقہ حکام کو علاقے میں نئی پانی کی لائن بچھانے کا حکم دیا جائے، درخواست میں واٹر کارپوریشن ، فیصل کنٹونمنٹ، سندھ حکومت اور دیگر کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔