قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ اپنے 9 سالہ کیرئیر کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے حسین لمحات کو یاد کیا ہے۔
انہوں نے لکھا’ آج میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ کوئٹہ گلیڈایٹرز کے ساتھ میرا وقت اختتام پذیر ہوا، میں اس بات پر بہت فخر محسوس کرتا ہوں کہ اس ٹیم کے ساتھ 9 سال کا سفر بہت ہی شاندار اور خوبصورت رہا۔‘
View this post on Instagram
A post shared by Sarfaraz Ahmed (@sarfaraz54)
یہ بھی پڑھیے:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو ریلیز کردیا، سابق کپتان کا مستقبل کیا ہوگا؟
انہوں نے کہا ہے کہ میں ندیم عمر کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اپنی ٹیم میں کھیلنے کا موقع دیا، اور ہر وہ چیز فراہم کی جس کی مجھے کھلاڑی اور کپتان کے طور پر ضرورت تھی، آپ کی جو سپورٹ رہی ہے، اسے ہمیشہ یاد رکھوں گا۔
انہوں نے اپنے الوداعی پیغام میں کہا ہے کہ میری نیک تمنائیں ہمیشہ ٹیم کے ساتھ رہیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
quetta gladiators sarfaraz ahmad سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز.
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
کے ساتھ
پڑھیں:
وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان کے سرکاری دفاتر میں ای فانلنگ نظام کو افتتاح کردیا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء)وزیر اعلی
بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان کے تمام
سرکاری دفاتر میں کاغذی
نظام کو ایک ایک سال کے دوران ختم کرکے جدت لانے کا اعلان کیا یے وزیر اعلی سیکٹریٹ میں ای فائلنگ نظام کے افتتاع کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ ایک سال کی مدت میں تمام سرکاری دفاتر کا نظام ای فائلنگ سے جڑ جائے گا محکم
خزانہ نے جدید نظام دنوں میں متعارف کرایاہے چند ماہ میں پورے صوبے میں ای فائلنگ کا نظام کاغذی کاروائی سے پاک ہوگا سرکاری سطع پر بلوچستان میں سب سے پہلے ای فائلنگ کا نام رائج ہونا خوش آئند ہے حکومت عام ادمی کو سہولیات تک رسائی کو آسان بنارہی ہے ای فائلنگ بہتر نظام حکومت کو میں ممکن بنائے گا سرکاری دفاتر میں عوامی خدمات ای فائلنگ نظام سے آسان ہوگی وزیر اعلی بلوچستان نے ای فائلنگ نظام متعارف کرانے والی محکمہ خزانہ کی ٹیم کے لئے ایک تنخواہ بونس دینے کا اعلان کیا اس موقع پر سیکٹریری خزانہ بلوچستان عمران زرکون نے منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ محکمہ خزانہ کے ملازمین نے عوامی خدمت کا کام جدید نظام سے منسلک کرکے چھبیس کروڑ روپے کے اخراجات کے بچت کو ممکن بنایا کاغذی کارروائی کا طرز عمل صدیوں پرانا ہے کاغذی کاروائی کی ایک فائل دس ماہ کے طویل عرصے میں منطقی انجام تک پہنچتی تھی ای فائلنگ کے نظام میں دس ماہ کا کام ایک دن مکمل ہوگا محکمہ خزانہ بجٹ سے متعلق منصوبوں کے لئے بروقت رقم جاری کرسکے گا بلوچستان بھر کے تمام سرکاری دفاتر میں اے آئی فالنگ کے نظام سے منسلک کردیا گیا ہے اے آئی نظام کے تحت سرکاری سطع پر خطوط بھی خود کار نظام کے تحت تیار کئے جائیں گے اگلے مرحلے میں وائس مسیج کو بھی تحریری شکل دی جاسکے گی جدید نظام کے تحت فائل کے فائل گم ہونے کا تصور بھی ختم کردیا گیا ہے ۔