Nawaiwaqt:
2025-11-25@17:02:45 GMT

190 ملین پاؤنڈ کیس:فیصلہ تیسری بار موخر

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

190 ملین پاؤنڈ کیس:فیصلہ تیسری بار موخر

 190 ملین پاؤنڈ کیس جس کا فیصلہ آج  پاکستان تحریک انصاف  کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف سنایا جانے والا تھا تیسری بار مؤخر کردیا گیا ہے، فیصلہ اب 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے ہیں۔ جج ناصر جاوید نے روانگی سے قبل کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، میں ساڑھے 8 بجے عدالت پہنچا، بانی پی ٹی آئی کو دو مرتبہ پیغام بھی بھیجا، ملزمان کے وکلا بھی عدالت نہیں پہنچے، اب فیصلہ 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔ عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے کیلئے 11 بجے کا ٹائم تھا، جج صاحب کو بڑی جلدی تھی جو چلے گئے۔ فیصل چوہدری نے کہا کہ فیصلہ مؤخر کیوں کیا گیا؟اس کا پتہ تو جوڈیشل آرڈر میں چلے گا، میں بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات کروں گا، بشریٰ بی بی آج پیش نہیں ہوئیں، شاید اس وجہ سے بھی فیصلہ مؤخر کیا گیا ہو۔ خیال رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہونی تھی، بانی پی ٹی آئی وکیل خالد یوسف چوہدری نے بتایا کہ احتساب عدالت اسلام آباد کے عملے نے باضابطہ طور پر آگاہ کیا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ صبح 11 بجے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی موجودگی میں سنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ دو مرتبہ مؤخر کیا جاچکا ہے، جج ناصر جاوید رانا نے ٹرائل کی آخری سماعت گزشتہ سال 18 دسمبر کو اڈیالہ جیل میں کی تھی، جس کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ پہلے 23 دسمبر کو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم عدالت نے فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ ملتوی کرکے 6 جنوری مقرر کی تھی، پھر کیس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ 13 جنوری مقرر کی گئی اور اب فیصلہ 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

نتین یاہو انتخابات کو موخر کرنا چاہتا ہے، یائیر لیپڈ

اپنے ایک بیان میں صیہونی اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت بنیادی طور پر کرپٹ ہے جو اسرائیل کو آہستہ آہستہ تباہ کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی اپوزیشن لیڈر "یائیر لیپڈ" نے اعلان کیا کہ "نتین یاہو" کی حکومت جانتی ہے کہ آئندہ انتخابات میں انہیں شکست ہو جائے گی اسی لئے وہ الیکشن ملتوی کرانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ یہ حکومت بنیادی طور پر کرپٹ ہے جو اسرائیل کو آہستہ آہستہ تباہ کر رہی ہے۔ یائیر لیپڈ نے کہا کہ میں ایسے مباحثوں میں حصہ لینے کے لیے تیار نہیں جو یہ عوامی تاثر بناتے ہیں کہ شاید کہیں ہم ہار نہ جائیں، حالانکہ جب بھی انتخابات ہوئے تو ہم ہی جیتیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی یائیر لیپڈ نے صیہونی وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 7 اکتوبر کے واقعات کی تفتیش کے لیے کمیشن کے قیام کی ضرورت پر وسیع اتفاق رائے ہے، لیکن حکومت اس ذمہ داری سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے خبردار کیا کہ 7 اکتوبر کو انٹیلی جنس اور سیکیورٹی کی ناکامی کی تحقیقات کے حوالے سے نیتن یاہو کی کابینہ کی مخالفت، اپنی ذمہ داری سے فرار ہے۔ ایسا رویہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اڈیالہ جیل، علیمہ خان کا بانی سے ملاقات کیے بغیر جانے سے انکار
  • علیمہ خان نے ایک بار پھر اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے دیا
  • عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے متعلق اڈیالہ جیل کی رپورٹ عدالت میں پیش
  • عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کے حوالے سے اڈیالہ جیل کی رپورٹ سامنے آ گئی
  • عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ جیل سے آپریٹ ہونے کا تاثر غلط ہے: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ
  • وفاقی آئینی عدالت میں 22 دسمبر سے 4 جنوری تک سرمائی تعطیلات کا اعلان
  • وفاقی آئینی عدالت میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان
  • وفاقی آئینی عدالت میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
  • وفاقی آئینی عدالت کب تک بند رہے گی؟ سردیوں کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا
  • نتین یاہو انتخابات کو موخر کرنا چاہتا ہے، یائیر لیپڈ