چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری آئندہ ہفتےلاہورپہنچیں گے
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
حسن علی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری لاہور میں ایک ہفتہ قیام کرینگے، بلاول بھٹوزرداری لاہورسمیت صوبہ بھرکی قیادت سےملاقاتیں کرینگے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری مختلف جیالوں کے گھر بھی جائیں گے،بلاول بھٹو لاہور کی تنظیم نو کے حوالے سے اہم فیصلہ کریں گے،بلاول بھٹو(ن)لیگ کیساتھ پاورشیئرنگ کےمعاملےپرپارٹی قیادت سےمشاورت کرینگے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
گورنر پنجاب ضرور ہوں مگر پہلے پیپلز پارٹی کا جیالا ہوں، سردار سلیم حیدر
لاہور:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ وہ صوبے کے گورنر ضرور ہیں مگر پہلے پیپلز پارٹی کے جیالے ہیں۔
علماء، مشائخ اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی انتخابات کے لیے پیپلز پارٹی پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اور اپنی سیاسی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرے گی۔ گلی گلی، محلے محلے جا کر پارٹی کی مہم خود چلاؤں گا۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی جماعت کی اتحادی نہیں بلکہ پاکستان کی عوام کی اتحادی ہے۔ پی ٹی آئی ہو یا ن لیگ، پیپلز پارٹی اب کسی کو بھی سیاسی میدان میں کھلا موقع نہیں دے گی۔
انہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ بلاول بھٹو زرداری بہت جلد پنجاب آئیں گے، جہاں وہ تنظیم نو کے عمل کی نگرانی کریں گے اور کارکنوں کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔
کسانوں کے مسائل پر بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ کسانوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ گندم کی قیمت کاشتکاروں کو مکمل طور پر دی جائے کیونکہ پنجاب کے کسان اس وقت بدترین معاشی دباؤ کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو وزیرِاعظم بنانا میرا مشن ہے، اور پنجاب میں پیپلز پارٹی اپنا کھویا ہوا مقام ضرور واپس حاصل کرے گی۔