Nai Baat:
2025-04-26@03:28:11 GMT

پاکستان کا مقامی سیٹلائٹ ای او ون” 17 جنوری کو لانچ ہوگا

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

پاکستان کا مقامی سیٹلائٹ ای او ون” 17 جنوری کو لانچ ہوگا

اسلام آباد : سپارکو نے اعلان کیا ہے کہ 17 جنوری کو پاکستان کا مقامی ایلیٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ "ای او ون” خلا میں بھیجا جائے گا۔ سپارکو کے ترجمان کے مطابق، یہ سیٹلائٹ پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیشرفت ہے اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

 

"ای او ون” سیٹلائٹ قدرتی آفات کی نگرانی، زراعت، شہری منصوبہ بندی، خوراک کی حفاظت اور پانی کے انتظام میں مدد فراہم کرے گا۔ اس کی مدد سے پاکستان میں قدرتی وسائل کی نگرانی مزید مؤثر ہوگی اور ملک کے خلائی پروگرام اور ٹیکنالوجی کی ترقی میں مزید اضافہ ہوگا۔

 

اس سیٹلائٹ کی لانچ سے پاکستان کے خلائی شعبے کو نیا عزم ملے گا اور عالمی سطح پر پاکستان کی ٹیکنالوجی کی پوزیشن مستحکم ہوگی۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

چین نے انٹرنیٹ کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا

چین نے دنیا کا پہلا کمرشل 10-گِیگا بِٹ (10 جی) براڈ بینڈ نیٹورک متعارف کرواتے ہوئے جدید انٹرنیٹ ٹیکنالوجی میں اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔

چین کی سرکاری کمپنی یونی کوم اور ٹیکنالوجی جائنٹ ہواوے نے اپنے مشترکہ نیٹورک کو صوبے ہیبائی کی سونن کاؤنٹی میں لانچ کیا۔

یہ نیا سسٹم (جو 50 جی پیسیو آپٹیکل نیٹور، پی او این ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے) موجودہ فائبر-آپٹک پرڈیٹا منتقلی، رفتار اور کارکردگی کو بہتر بناتا ہے جس کا مثال ماضی میں نہیں ملتی۔

آزمائش میں سامنے آنے والے نتائج سے معلوم ہوا کہ اس سسٹم کی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 9834 میگا بِٹس فی سیکنڈ، اپ لوڈ اسپیڈ 1008 میگا بِٹ فی سیکنڈ اور تاخیر صرف 3 ملی سیکنڈ کی ہے جو کہ روایتی 1 جی براڈ بینڈ سے 10 گُنا بہتر ہے۔

10 جی براڈ بینڈ سروس الٹرا-ایچ ڈی 8 کے ویڈیو اسٹریمنگ، ورچوئل اور آگمینٹڈ ریئلٹی تجربات اور اسمارٹ گھروں کے ہموار آپریشن جیسی ہائی بینڈ وتھ سرگرمیوں کی راہ کھولے گی۔

اس کامیابی نے چین کو انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی دوڑ میں دیگر ممالک پر سبقت دلا دی ہے۔ جہاں جنوبی کوریا اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک نے جدید براڈ بینڈ سروسز متعارف کرائی ہیں، وہیں چین کی 10 جی سروس عوام کے لیے دستیاب اپنی نوعیت کی پہلی سروس ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان لائف اسٹائل فرنیچر ایکسپو اسلام آباد میں میں جاری
  • اسپیس ایکس نے مزید 28 اسٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹس لانچ کردیے
  • خلا میں پاکستان کے کتنے سیٹلائٹ ہیں۔۔؟ اور پوری دنیا کے کتنے ہیں۔۔؟
  • پاکستانی فضائیہ بمقابلہ بھارتی فضائیہ: صلاحیت، ٹیکنالوجی اور حکمت عملی کا موازنہ
  • پاکستان کا خلائی مشن:2 پاکستانی خلاء باز چین میں تربیت کے لئے منتخب
  • حکومتِ پاکستان اور یونیورسٹی آف کیمبرج، برطانیہ کے مابین ”علامہ اقبال وزیٹنگ فیلوشپ” کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
  • کھیل میں سیاست؛ پہلگام واقعہ! “کرکٹ نہیں کھیلیں گے”
  • چین نے انٹرنیٹ کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا
  • عالمی بینک کی پاکستان ڈیویلپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ جاری
  • پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا، سب کو ملکر ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا: نوازشریف