سندھ کے مفاد پر سودے بازی نہیں ہو گی، سب سے اہم پاکستان ہے: ناصر شاہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
سندھ کے سینئر وزیر ناصر شاہ--- فائل فوٹو
سندھ کے سینئر وزیر ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ حکومتِ سندھ کے بچوں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے اور کئی سال سے پیپلز پارٹی خصوصی بچوں کی تعلیم پر توجہ دے رہی ہے۔
روہڑی میں اسپیشل بچوں کے حوالے سے منعقد ہونے والے گالہ سے خطاب کرتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ پی پی چیئرمین اور وزیرِ اعلیٰ سندھ بہتری کے لیے شب و روز کوشاں ہیں۔
سینئر صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے 10 سال میں تعلیمی میدان پر بہت زیادہ توجہ دی ہے، شہری اور دیہی علاقوں میں بھی ایسے بچے موجود ہیں، انہیں بھی سہولتیں دیں گے، یہ بچے ملکی اور بین الاقوامی ایونٹس میں حصہ لے کر وطن کا نام روشن کریں گے۔
کراچیصوبائی وزیر توانائی و منصوبہ بندی سید ناصر.
ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ کےمفاد پرسودے بازی نہیں ہو گی، سب سے اہم پاکستان ہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، ہم سب پاکستانی ہیں، 18 ویں ترمیم کے بعد پارلیمان اور صوبوں کو با اختیار کیا گیا ہے۔
نئی کینال کے مسئلے پر بات کر تے ہوئے سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ نئی کینالز کا مسئلہ حساس ہے، جس پر پی پی قائدین نے متفقہ مؤقف اختیار کیا ہے۔
پی پی رہنما ناصر شاہ نے مزید کہا کہ سرکاری محکموں کے دفاتر میں بھی اوور بلنگ کی جا رہی ہے، سرکاری اداروں پر بہت زیادہ بلنگ کی جاتی ہے، اس بار 85 کروڑ کے بلز اضافی دیے گئے، انکوائری کر رہے ہیں، جس کے بعد ادائیگی کریں گے، انکوائری میں جو اضافی رقم سامنے آئے گی وہ نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2 دن سے روہڑی میں ہوں، دن میں 8 بار بجلی جا رہی ہے. بجلی دے نہیں رہے، بل زیادہ آ رہے ہیں اور لوگ پریشان ہیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ناصر شاہ سندھ کے رہی ہے
پڑھیں:
عمران خان سے ملاقات کے لیے افواج پاکستان کے 4ریٹائرڈ سینئر افسران کی درخواست دائر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں افواج پاکستان کے 4 ریٹائرڈ سینئر افسران نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کردی۔درخواست ایڈووکیٹ احسن ایاز خان کی جانب سے دائر کی گئی، ملاقات کی درخواست کرنے والوں میں میجر جنرل ریٹائرڈ مسعود برقی، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ زاہد اکبر، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سکندر افضل اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فاروق خان شامل ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری طویل ایسوسی ایشن رہی ہے، بانی پی ٹی آئی سے چند اہم امور پر ملاقات کرنی ضروری ہے، اہم ملاقات کی اجازت دے دی جائے، اہم اور قومی ایشوز پر جلد از جلد ملاقات کا انتظام کروایا جائے، بانی پی ٹی آئی سے اہم امور پر مشاورت کرنی ہے۔عدالتی عملے نے ملاقات سے متعلق درخواست وصول کرلی، درخواست اے ٹی سی جج امجد علی شاہ کی عدالت میں دائر کی گئی ہے۔
کراچی میں ڈاکو کی فائرنگ سے 14سالہ بچہ جاں بحق
مزید :