کابینہ میں اضافہ، سندھ حکومت کے مزید 8 معاونین خصوصی اور 12 ترجمان مقرر
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
نادر نبیل گبول، سکھ دیو، بلند خان جونیجو، سمیتہ افضل، سیدہ تحسین عابدی، ہیرسوھو، سیدہ اقربہ فاطمہ اور مصطفیٰ عبداللہ بلوچ کو سندھ حکومت کا ترجمان مقرر کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کابینہ میں اضافہ کر دیا گیا، سندھ حکومت نے مزید آٹھ معاونین خصوصی اور بارہ ترجمان مقرر کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں پر سندھ حکومت مہربان ہوگئی، کوئی ترجمان بن گیا تو کوئی معاون خصوصی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حکومتِ سندھ کے مزید آٹھ ترجمان اور 12 معاون خصوصی مقرر کر دیئے۔ ان میں نادر نبیل گبول، سکھ دیو، بلند خان جونیجو، سمیتہ افضل، سیدہ تحسین عابدی، ہیرسوھو، سیدہ اقربہ فاطمہ اور مصطفیٰ عبداللہ بلوچ کو سندھ حکومت کا ترجمان مقرر کر دیا گیا ہے۔ پیر سید افضل شاہ، لیاقت آسکانی، تنزیلہ امہ حبیبہ، امیر حمزہ رئیس، محمد رضا ہارون، خیر محمد شیخ، کلثوم چانڈیو، امان اللہ محسود، محمد علی راشد، محمد علی بھٹو، حسین اسلم اور ویرجی کولہی کو معاون خصوصی مقرر کیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سندھ حکومت
پڑھیں:
سیدہ ثمر بتول کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے؛ بلاول بھٹو
سٹی 42 : پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بھکر کی ویمن ونگ صدر سیدہ ثمر بتول کے قتل پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بلاول بھٹو نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ سیدہ ثمر بتول کا قتل میرے لئے صدمہ کی خبر ہے، سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ ثمر بتول کی پارٹی کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔
اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
بلاول بھٹو نے کہا کہ سیدہ ثمر بتول کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔