Express News:
2025-07-25@14:14:47 GMT

4 سالہ سوتیلے بیٹے کو تشدد کر کے قتل کرنے والی ماں گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

راولپنڈی:

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 سالہ سوتیلے بیٹے کو تشدد کر کے قتل کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ 

پولیس کے مطابق تھانہ سول لائن میں ایک خاتون نے درخواست دی کہ اس کے چار سالہ معصوم بچے کو اس کی سوتن نے ڈنڈے سے تشدد کرکے اور گلا دبا کر قتل کر دیا ہے۔

واقعے کی اطلاع پر سول لائن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ اقصیٰ کو گرفتار کر لیا، جبکہ واقعے کا مقدمہ مقتول کی سگی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول بچے کے والد نے دو شادیاں کر رکھی ہیں۔ 

 پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ سے میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، معصوم بچے پر تشدد کر کے قتل کا واقعہ افسوسناک ہے، ملزمہ کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سوات کے بعد صوابی میں مدرسے کے 6 سالہ طالب علم پر قاری کا تشدد

خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن کی وادی سوات کے علاقے خوازہ خیل میں مدرسے کے قاری کے تشدد سے بچے کی موت کے بعد اب ضلع صوابی سے بھی قاری کے 6 سالہ بچے پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی میں مدرسے کیلیے تاخیر سے آنے پر استاد نے 6 سالہ بچے پر تشدد کر کے زخمی کر دیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قاری کو گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او آفس کے مطابق محمد عاصم نے پولیس کو اطلاع دی کہ چھوٹا لاہور کی جامع مسجد ڈھیرانے محلہ میرا ڈھوک میں ان کا بیٹا محمد عیسٰی دینی علوم حاصل کر رہا ہے۔

 گزشتہ روز معمول کے مطابق مسجد گیا جہاں لیٹ آنے پر قاری محمد سہیل نے بے دردی سے ڈنڈے سے مارا، جس سے بچے کی کمر پر لال نشان موجود ہیں۔

ایس ڈی پی او سرکل لاہور محمد نعمان کی قیادت میں ایس ایچ او لاہور الطاف خان نے مع پولیس ٹیم فوری طور موقع پر پہنچ کر قاری کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ڈی پی او سرکل لاہور محمد نعمان نے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات پر مقامی پولیس کو فوری طور اطلاع دی جائے، معاشرے کے بچے ہم سب کا بچے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: بھائی کی ضمانت کیلئے 3 سالہ بچی اغوا کرنے والا ملزم گرفتار
  • سوات: مدرسے میں طالبعلم کا قتل، گرفتار ملزمان 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • سوات کے بعد صوابی میں مدرسے کے 6 سالہ طالب علم پر قاری کا تشدد
  • بابوسر ٹاپ پر سیلاب میں بہنے والی ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش 2 دن بعد مل گئی
  • ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ غیر قانونی سرحد پار کرتے ہوئے 33 غیر ملکی گرفتار
  • بابوسر سیلاب میں بہہ جانے والی ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش 3 روز بعد مل گئی۔
  • دیامر سیلاب: ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش 3 دن بعد مل گئی
  • بابوسرٹاپ پر سیلاب میں بہنے والی ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش 2 دن بعد مل گئی
  • بابوسر سیلاب میں بہہ جانے والی ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش بھی مل گئی
  • کاہنہ میں10 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والاملزم گرفتار