’میری چھٹی خراب کر دی‘، معروف بھارتی کرکٹر کی ایئر لائن پر کڑی تنقید
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان نوجوان کھلاڑی ابھیشیک شرما نے خراب سروس پر بھارتی ایئر انڈی گو کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ابھیشیک شرما نے ایئرلائن پر بے جا دوسرے کاؤنٹرز پر بھیجنے کا الزام عائد کیا اور بتایا کہ اس وجہ سے ان کی فلائٹ چھوٹ گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایئر لائن کی خراب سروس نے ان کی چھٹی برباد کردی۔
اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر انہوں نے لکھا کہ دہلی ایئر پورٹ پر انڈی گو کے ساتھ بدترین تجربہ رہا۔ اسٹاف کا رویہ بالخصوص کاؤنٹر منیجر سشمیتا متل کا قطعی طور پر نا قابلِ قبول تھا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ وقت پر آئے، درست کاؤنٹر پر گئے لیکن انہوں نے ان کو دوسرے کاؤنٹر پر بھیج دیا جہاں بعد میں ان کو یہ بتایا گیا کہ چیک اِن بند کی جا چکی ہے، جس سے ان کی فلائٹ چھوٹ گئی۔ ان کی صرف ایک چھٹی تھی جو پوری خراب ہوگئی اور اس کو مزید بدتر کرنے کے لیے انہوں نے کوئی مدد فراہم نہیں کی۔ ایئر لائن کا یہ اب تک کا سب سے خراب تجربہ تھا۔۔
واضح رہے ایئر ہیلپ اسکور رپورٹ 2024 نے اِنڈی گو کو جائزہ لی گئی 109 ایئرلائنز میں سے 103 پر رکھا تھا۔
جبکہ انڈی گو کی جانب سے اس درجہ بندی کو مسترد کیا جا چکا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
سابق آسٹریلوی کرکٹر انتقال کر گئے
سابق آسٹریلوی کرکٹر کیتھ اسٹیکپول 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
اوپننگ بیٹر کیتھ اسٹیکپول نے 1966 میں انگلینڈ کے خلاف بطور مڈل آرڈر بیٹر کیریئر کا آغاز کیا۔
43 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے بلے باز نے سات سینچریاں اسکور کیں اور 207 رنز کا بہترین انفرادی اسکور 1970 میں گابا کے میدان میں انگلینڈ کے میدان میں بنایا۔
انہوں نے اپنا آخری میچ 1974 میں آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جہاں انہوں نے دونوں اننگز میں 0 پر آؤٹ ہو کر پیئر بنایا۔