پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کیلئے تیار ہو جائیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2025ء) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کیلئے تیار ہو جائیں، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بے قابو ہو گئیں، برطانوی خام تیل کی قیمت 80 ڈالرز کی سطح سے اوپر چلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں جس کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ کرُوڈ کے سودے 3.50 ڈالر یعنی 4.6 فیصد، بڑھ کر 80.42 ڈالر فی بیرل پرطے پائے جو 7 اکتوبر کے بعد پہلی بار 80 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچے ہیں۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کے سودے 3.57 ڈالر، یعنی 4.8 فیصد بڑھ کر 77.49 ڈالر پر ہوئے۔ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کی وجہ معاشی غیریقینی صورتحال سے کہیں زیادہ رسد میں رکاوٹ کے خدشات کو قرار دیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
اس تمام صورتحال میں پاکستان میں بھی اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی نظرثانی شدہ قیمتوں کی تجویز پیش کردی ہے، جسے وزیراعظم اورفنانس ڈویژن حتمی شکل دیں گے،سمری کی منظوری کے بعد نئے نرخ رواں ماہ 16جنوری سے لاگو ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں جنوری 2025 کی دوسری ششماہی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 سے 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ۔ یاد رہے کہ یکم جنوری کو پیٹرول کی قیمت میں 0.56 روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد قیمت 252.66 روپے فی لیٹر ہوگئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.96 روپے کا اضافہ کیا گیا جو اب 258.34 روپے فی لیٹر ہے۔ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی قیمتوں میں ڈیزل کی قیمت کے بعد
پڑھیں:
سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر مہنگا
سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 015ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1ہزار 300روپے کے اضافے سے 4لاکھ 23ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 1ہزار 115روپے کے اضافے سے 3لاکھ 63ہزار 393 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ سونے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 25روپے کے اضافے سے 5ہزار 152روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 22روپے کے اضافے سے 4ہزار 417روپے کی سطح پر آگئی ہے۔