شہر کی صفائی ستھرائی ترجیجی بنیاد پرکی جائے، سید عاطف زیدی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
نوابشاہ (نمائندہ جسارت) چیئرمین،کونسلر یا آفیسر کسی بھی وجہ سے کسی قسم کی کرپشن یا کوتاہی کا مرتکب ہوا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یہ بات ٹاؤن میونسپل کمیٹی HM خوجہ ٹاؤن سید عاطف حسین زیدی نے یو سی چیئرمینوں و سینیٹری انسپکٹرز اور دیگر عملے میں سامان کی تقسیم کے موقع پر کی۔وہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اختیارات کی منتقلی کے بعد ٹاؤن کمیٹی کی جانب سے یوسی سطع پر اسٹاف کی منتقلی اور سینیٹیشن سامان کی تقسیم کر رہے تھے ۔اس موقع پر ایچ ایم خوجہ ٹائون میونسپل کارپوریشن کے وائس چیئرمین شفیع الرحمن جدون، پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے صدر خان بہادر بھٹی، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ زاہد سنجرانی سمیت یوسی چیئرمین و کونسلرز اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ٹاؤن چیئرمین سید عاطف زیدی نے کہا کہ مہیا کردہ سامان کی حفاظت سینیٹری اسٹاف نے کرنی ہے سامان چوری یا گم ہو جانے کی صورت میں علاقے کا سینیٹری انسپکٹر ذمے دار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی کم وسائل کے باوجود عملے کو بھرپور سپورٹ مہیا کی جارہی ہے یہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے عوام کی امانت ہے اس کی حفاظت ہم سب کی ذمے داری ہے۔ عاطف زیدی نے ہدایت کی کہ شہر بھر میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر باقی اٹھا نہ رکھی جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لبرٹی: سامان چور ی کی کوشش ‘ نوجوان جنگلے میں پھنس کرجاں بحق
لاہور(نامہ نگار)گلبرگ میں لبرٹی چوک پارکنگ پلازہ کے تہہ خانے سے سامان چرانے کی کوشش میں نوجوان لوہے کے جنگلے میں پھنس کر ہلاک ہوگیا ۔پولیس نے فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی۔پولیس کے مطابق تہہ خانے سے سامان چوری کرنے کی نیت آنے والا نامعلوم ملزم تہہ خانے میں لگے لوہے کے تنگ جنگلے میں منہ پھنس جانے سے ہلاک ہو گیا۔متوفی کی عمر 30 سال کے قریب ہے۔اس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔متوفی نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے ۔