WE News:
2025-11-03@08:20:02 GMT

سندھ فورینزک ڈی این اے لیبارٹری کا نیا اعزاز کیا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

سندھ فورینزک ڈی این اے لیبارٹری کا نیا اعزاز کیا ہے؟

عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے سمیت سندھ فورینزک ڈی این اے لیبارٹری آئی ایس او سرٹیفیکیشن حاصل کرنے والی ملک کی پہلی فورینزک لیبارٹری کے طور پر سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بغیر اجازت کسی کا ڈی این اے ٹیسٹ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے : سپریم کورٹ

یہ لیبارٹری 2018 میں کراچی یونیورسٹی میں سندھ حکومت اور انٹرنیشنل سینٹر فور کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز کے تعاون سے قائم کی گئی تھی جس نے اب تک مختلف حادثات، واقعات اور جرائم سے جڑے 8500 ڈی این اے کیسز کو نمٹایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس لیب کو اب پاکستان سائنٹیفک ایکریڈیٹیشن کونسل نے تسلیم کیا ہے، کونسل یہ ایکریڈیشن بین الاقوامی تنظیم آئی ایس او 17025 کے تحت دیتی ہے جسے تھرڈ پارٹی آڈٹ کہا جاتا ہے۔

ڈی این اے لیبارٹری کے انچارج ڈاکٹر اشتیاق احمد نے بتایا ہے کہ سالانہ کارکردگی آڈٹ کے بعد ISO 17025 سرٹیفیکیشن کی تجدید کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: چترال، ذہنی و جسمانی معذور خاتون سے زیادتی، جب پورا گاؤں شامل تفتیش اور نوجوانوں کا ڈی این اے کیا گیا؟

یاد رہے کہ اس فورینزک لیب کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ دیا بھیل قتل کیس میں اس لیب کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات نے بھارتی میڈیا کے اس پروپیگنڈے کو خاک میں ملا دیا تھا جس میں پاکستان میں ہندو اقلیت کو غیر محفوظ قرار دیا جا رہا تھا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں مبینہ انتخابی دھاندلی: الیکشن ٹریبیونل کا فارم 45 کے بیرون ملک فورینزک تجزیہ کا عندیہ

بھیل برادری کی ایک خاتون دیا بھیل کو اسی برادری کے ایک مبینہ جادوگر نے بے دردی سے قتل کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی ایس او سرٹیفیکیشن پاکستان سائنٹیفک ایکریڈیٹیشن کونسل ڈاکٹر اشتیاق احمد سندھ فورینزک ڈی این اے لیبارٹری فورینزک لیبارٹری.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: فورینزک لیبارٹری

پڑھیں:

ترک تنظیم ٹکاکے نمائندوں کا الخدمت آفس اور ڈائیگنوسٹک لیبارٹری کا دورہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترک فلاحی تنظیم ٹکا (TIKA) کے وفد نے الخدمت کراچی اور الخدمت کی ناظم آباد میں قائم اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیگنوسٹک لیبارٹری کا دورہ کیا،وفد میں ٹکا (TIKA) کراچی کے کوآرڈی نیٹر مسٹر معشوق پوسا اور مس فاطمہ شامل تھیں۔ الخدمت کے دفتر آمد پر ان کا بھرپور استقبال کیا گیا۔اس موقع پر مہمانوں کو الخدمت کے فلاحی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، بعدازاں انہیں الخدمت کی اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیگنوسٹک لیبارٹری کا دورہ کروایا گیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی، ڈائریکٹر ڈائیگنوسٹکس ڈاکٹر عظیم الدین،سینئر منیجر انوار عالم، سینئر منیجر سرفراز شیخ اورمنیجر آر ایم ڈی سید عمران احمد بھی موجود تھے۔وفد نے لیبارٹری کا معائنہ کیا،اس میں موجود جد ید طبی آلات کو دیکھا اور ان میں اپنی بھرپور دلچسپی سے اظہارکیا، ڈاکٹر عظیم الدین نے انہیں لیبارٹری میں دستیاب سروسز سے متعلق آگہی فراہم کی۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت انسانیت کی خدمت اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے کوشاں ہے،‘‘ہم (TIKA)کے وفد کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے الخدمت کے دفترکا دورہ کیا اور اس کے کاموں میں دلچسپی لی اور منصوبوں کو سراہا۔ ترکی اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اور یہ تعلق فلاحی میدان میں بھی مضبوط تر ہو رہا ہے۔’’راشد قریشی نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ الخدمت اور ٹکا (TIKA) مستقبل میں مشترکہ منصوبوں کے ذریعے خدمتِ انسانیت کے دائرہ کار کو مزید وسعت دیں گے۔ٹکا (TIKA) کے نمائندوں نے الخدمت کی کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت پاکستان میں فلاحی خدمات کے فروغ میں ایک نمایاں کردار ادا کر رہی ہے اور ایسے ادارے ہی معاشرے میں حقیقی تبدیلی کا ذریعہ بنتے ہیں۔ٹکا (TIKA)کے نمائندوں نے الخدمت کی انسانی خدمت کے منصوبوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے مستقبل میں باہمی تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

 

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • سندھ بار کونسل انتخابات: دونوں بڑے پینلز کے امیدواروں نے نشستیں جیت لیں
  • سندھ بار کونسل کے انتخابات، ایاز حسین تیسری مرتبہ نشست حاصل کرنے میں کامیاب
  • ضیاءالحسن لنجار ایڈووکیٹ ممبر سندھ بار کونسل منتخب ہوگئے
  • سندھ بار کونسل کا الیکشن؛ پیپلز پارٹی کے گڑھ میں صوبائی وزیر ہا گئے
  • محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے
  • محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے
  • کراچی آرٹس کونسل میں 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کا آغاز
  • پنجاب، سندھ ، کے پی میں بار کونسلز کے انتخابات آج، تیاریاں مکمل
  • ترک تنظیم ٹکاکے نمائندوں کا الخدمت آفس اور ڈائیگنوسٹک لیبارٹری کا دورہ
  • زونگ کی جانب سے چین۔پاکستان انٹرنیشنل جوائنٹ انوویشن لیبارٹری کے قیام کا اعلان