رام چرن اور کیارا اڈوانی کی فلم پر سائبر حملوں اور لیکس کیخلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
جنوبی بھارتی فلموں کے اسٹار رام چرن اور بالی ووڈ کی معروف خوبرو اداکارہ کیارا اڈوانی کی 10 جنوری کو ریلیز ہونے والی فلم ’گیم چینجر‘ بدقسمتی سے سائبر حملوں اور لیک ؤ کا شکار ہو گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے ریلیز کے دن ہی 45 افراد کے ایک گروپ نے فلم کی غیر قانونی کاپی آن لائن لیک کر دی۔
فلم کی ٹیم کے مطابق، ریلیز سے قبل انہیں سوشل میڈیا پیغامات اور دیگر ذرائع سے دھمکیاں دی گئیں، جن میں بھاری رقم کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ دھمکی دینے والوں نے مطالبہ پورا نہ ہونے پر فلم کے مناظر اور ایچ ڈی پرنٹ لیک کرنے کی دھمکی دی تھی۔
جبکہ فلم کی ریلیز سے دو دن پہلے، اہم مناظر اور ایچ ڈی ورژن سوشل میڈیا پر جاری کر دیے گئے جس سے فلم کو نقصان پہنچا۔
گیم چینجر کی ٹیم نے ان افراد کے خلاف سائبر کرائم پولیس میں شکایت درج کروا دی ہے اور اس معاملے کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا یہ گروہ اکیلا کام کر رہا تھا یا ان کے پیچھے کوئی اور قوتیں بھی شامل تھیں۔
علاوہ ازیں رام چرن کی فلم کے خلاف منفی پروپیگنڈہ سوشل میڈیا پر کیا گیا، جس کیخلاف بھی شکایت درج کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ’گیم چینجر‘ نے ریلیز کے چند دنوں میں مجموعی طور پر 105.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع
پنجاب کے سکولوں میں طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی گئی ۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے قرارداد جمع کرائی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے، موجودہ دور میں موبائل اور سوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنےکا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔
متن میں لکھا گیا ہے کہ پہلے قدم کے طورپر یہ ایوان تجویز کرتا ہے کہ تمام سکولز میں طلبا کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے بارے میں قانون سازی کی جائے۔