سکیورٹی فورسز کی نتیجہ خیز کارروائیاں، فتنہ الخوارج کا خاتمہ یقینی ہے، شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز پر آرمی چیف کی قیادت میں سیکیورٹی فورسز کی نتیجہ خیز کارروائیوں کی تعریف کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گردی کے نیٹ ورک فتنہ الخوارج کا جلد ہی ہمیشہ کے لیے خاتمہ کردیا جائے گا۔
وزیراعظم نے منگل کو اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گروپ کے خلاف انتھک کارروائیاں جاری ہیں، کامیاب امن معاہدے کے بعد کرم میں امن بحال ہو گیا ہے۔
شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان
وزیر اعظم نے کہا کہ علاقے میں کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز امن کو برقرار رکھنے کے لیے اجتماعی کوششیں کریں گے۔
فوج کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی میں مختلف سیکیورٹی آپریشنز کے دوران بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو بے اثر کیا گیا ہے، قوم مسلح افواج کی قربانیوں کو تسلیم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں 2018 کی طرح ملک میں امن بحال ہو گا۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس-منگل 14 جنوری، 2024
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان ایران سرحد پر تجارتی راستے دوبارہ کھل گئے ہیں جس سے دو طرفہ تجارتی ٹریفک میں اضافہ ہوا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پنجگور میں پاکستان ایران سرحد پر ایک نیا کراسنگ پوائنٹ کھول دیا گیا ہے، اس سے قانونی تجارت کو فروغ ملے گا اور اسمگلنگ کو روکنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے نئے کراسنگ پوائنٹ کے افتتاح پر ایرانی تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شہباز شریف نے کہا کہ
پڑھیں:
قلات میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشت گرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 بھارتی سپانسر شدہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں 19 اور 21 جولائی کو فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کئے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 بھارتی سپانسر شدہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشتگرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔