ڈاکٹرز کیساتھ ہیں، ڈی جی ہیلتھ ایف آئی آر واپس لیں، ینگ فارماسسٹ بلوچستان
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اپنے بیان میں ینگ فارماسسٹ کے ترجمان نے کہا کہ حقائق چھپانے کیلئے ینگ ڈاکٹرز پر بے بنیاد الزامات عائد کرکے ایف آئی آر درج کی گئی۔ جسے فوری ختم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ینگ فارماسسٹ الائنس نے سول ہسپتال کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں اور ڈی جی ہیلتھ بلوچستان کے درمیان تنازعہ میں ینگ ڈاکٹرز کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز پر درج ایف آئی آر ختم کی جائے۔ اپنے بیان میں ینگ فارماسسٹ الائنس کے ترجمان نے کہا کہ سول ہسپتال کوئٹہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج واضح طور پر دکھا رہی ہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماء ڈاکٹر بہار شاہ پر ڈی جی ہیلتھ نے حملہ کیا، مگر حقائق چھپانے کے لئے بے بنیاد الزامات عائد کرکے ایف آئی آر درج کی گئی۔ اس جھوٹی ایف آئی آر میں نامزد پانچ میں سے تین ڈاکٹرز واقعہ کے وقت ہسپتال میں موجود ہی نہیں تھے، جو اس کیس کے جھوٹے ہونے کا واضح ثبوت ہے۔
ینگ فارماسسٹس الائنس نے ایف آئی آر کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایف آئی آر فوری طور پر ختم کی جائے۔ واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔ صحت کے شعبے میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز اور دیگر عملے کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ ایسے اقدامات کیے جائیں جو صحت کے شعبے کو ذاتی اور سیاسی تنازعات سے محفوظ رکھ سکیں۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ صحت کے شعبے کے افراد کو جھوٹے الزامات کے ذریعے ہراساں کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ہم ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے حقوق اور وقار کے تحفظ کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ینگ فارماسسٹ ایف ا ئی ا ر ینگ ڈاکٹرز
پڑھیں:
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا میو ہسپتال لاہور کا اچانک دورہ ،، او پی ڈی، فارمیسی و دیگر شعبہ جات کا جائزہ لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میو ہسپتال لاہور کا اچانک دورہ کیا۔صوبائی وزیر صحت نے او پی ڈی، فارمیسی و دیگر شعبہ جات کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے میو ہسپتال میں کیو مینجمنٹ سسٹم کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ٹوکن نمبر سسٹم میں بہتری لانے، مریضوں کی آسانی کیلئے بینچز بڑھانے اورایئر کنڈیشنرز کو مکمل فعال کرنے کی بھی ہدایت کی۔صوبائی وزیر صحت نے ایمرجنسی میں موبائل فون استعمال کرنے پر ایک پی جی آر کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔صوبائی وزیر نے گھڑی وارڈ سرجیکل ٹاور کا دورہ کرکے مریضوں کی عیادت بھی کی۔اس موقع پر سی ای او میو ہسپتال پروفیسر ہارون حامد اور ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر عبدالمدبر بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج و معالجہ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں سے طبی سہولیات بارے فیڈ بیک لیا جا رہا ہے۔ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔حکومت پنجاب مریضوں میں رش کے باعث نئے ہسپتال بھی بنا رہی ہے۔