ریکوری کی شرح 96 فیصد تک پہنچ گئی، اویس لغاری کا پاور سیکٹر میں کامیابی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد :وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے پاور سیکٹر میں ہونے والی پیشرفت پر اپنے ویڈیو پیغام میں اہم اعلانات کیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے سامنے 18 آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی شدہ معاہدوں کی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ اسپیشل اکنامک زونز اور انڈسٹریل اسٹیٹس کو ایک پوائنٹ سے بجلی فراہم کرنے کی اجازت دی گئی ہے، جہاں انتظامیہ کو نئے کنکشن دینے، بل وصول کرنے اور دیگر امور کے مکمل اختیارات دیے گئے ہیں۔
اویس لغاری نے کہا کہ ان زونز کے لیے بجلی کی فراہمی کے لیے ایک مخصوص او اینڈ ایم میکینزم بھی ترتیب دیا جا رہا ہے تاکہ انتظامی امور کو بہتر بنایا جا سکے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گردشی قرضے میں 12 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے، جو اب 2381 ارب روپے رہ گیا ہے۔ 30 جون 2024 کو یہ قرضہ 2393 ارب روپے تھا، جبکہ جولائی سے نومبر 2024 کے دوران ریکوری کی شرح 96 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
اسلام آباد، جی بی کونسل سیکرٹریٹ آفس کی تعمیر کے حوالے سے امیر مقام کی زیر صدارت اجلاس
۔ اجلاس کے دوران حکام نے منصوبے کے کلیدی خاکے پر وفاقی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس کے علاوہ نیسپاک ٹیم نے منصوبے کے ڈیزائن پر پریزنٹیشن دی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کونسل سیکرٹریٹ آفس بلڈنگ اسلام آباد کی تعمیر کے حوالے سے ایک اجلاس وفاقی وزیر برائے امور کشمیر،گلگت بلتستان اور ریاستی و سرحدی علاقے (سیفران) انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران شبیر احمد عثمانی، سیکریٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان ظفر حسن، ایڈیشنل سیکریٹری کامران رحمٰن خان، جوائنٹ سیکریٹری گلگت بلتستان کونسل صدیر خان خٹک اور ان کی ٹیم نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران حکام نے منصوبے کے کلیدی خاکے پر وفاقی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس کے علاوہ نیسپاک ٹیم نے منصوبے کے ڈیزائن پر پریزنٹیشن دی، جس نے سیکرٹریٹ آفس بلڈنگ کی تعمیر اور آرکیٹیکچرل منصوبہ بندی کے حوالے سے جاری بات چیت میں حصہ ڈالا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ زمینی سطح پر کام کے آغاز کے لیے عملدرآمد کو تیز کریں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ زمینی سطح پر منصوبے کے فوری آغاز کو یقینی بنانے کے لیے عملدرآمد کو تیز کریں۔