اسلام آباد (صباح نیوز+ آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے ٹاسک فورس کی کوششوں سے جلد بجلی سستی ہونے کی امید ظاہر کی ہے جبکہ وفاقی کابینہ نے14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری دے دی جس سے 1.4کھرب روپے کی بچت ہوگی، کابینہ نے انسداد منشیات ڈویژن کو وزارت داخلہ اور ہوا بازی ڈویژن کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کی بھی منظوری دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تعلیمی شعبے میں صوبوں کا اہم کردار ہے، وفاق کو صوبوں کے ساتھ مل کر تعلیمی میدان میں چیلنجز سے نمٹنا چاہیے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹاسک فورس نے 3 ہزار میگاواٹ کا ہدف حاصل کر لیا ہے، مزید بڑی کمپنیوں سے کیپیسٹی چارجز کے معاملے پر بات چل رہی ہے، وزیراعظم نے سرکاری پاور جنریشن کمپنیوں کو ڈالرز میں کیپیسٹی پیمنٹس ہونے پر حیرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازیں شروع ہونا بڑی کامیابی ہے، گزشتہ حکومت کے ایک وزیر کی تقریر کے تباہ کن نتائج ہوئے، شکر ہے جو بندشیں لگیں وہ ختم ہوئیں اور امید ہے جلد لندن کے لیے پروازوں کا آغاز ہوگا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ضلع کرم میں حالات نارمل ہورہے ہیں، امن معاہدے کے بعد مورچے مسمار کیے جارہے ہیں، خوراک اور ادویات کی سپلائی بھی پہنچائی جارہی ہے، امید ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر قیام امن یقینی بنائیں گے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف دن رات کارروائیاں ہورہی ہیں اور امید ہے ان کارروائیوں کے نتیجے میں فتنہ الخوارج مکمل طور پر ختم ہوجائے گی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 14 آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی شدہ معاہدوں کی منظوری دی گئی۔ نظرثانی شدہ معاہدوں کے مطابق 14 آئی پی پیز کے منافع اورلاگت میں 802 ارب روپے کی کمی کی تجویزمنظور کی گئی۔ اعلامیے کے مطابق ان آئی پی پیز سے گزشتہ سالوں کے اضافی منافع کی مد میں 35 ارب روپے کٹوتی کی جائیگی، آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی شدہ معاہدوں سے حکومت کو 1.

4 کھرب روپے کی بچت ہوگی اور سالانہ 137 ارب روپے کی بچت ہوگی جس کا فائدہ صارفین کو پہنچے گا۔ اس حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدے بڑی کامیابی ہیں، اس سے قومی خزانے کی بچت،گردشی قرضہ ختم اور بجلی کی قیمت کم ہوگی۔ وزیراعظم نے آئی پی پیز کے ساتھ کامیاب نظرثانی شدہ معاہدوں پر وزیر توانائی کی تعریف کی، وزیراعظم نے مشیر پاور، سیکرٹری پاور اور متعلقہ ٹاسک فورس کے ممبران کی بھی ستائش کی۔ اعلامیے کے مطابق ٹاسک فورس برائے پاور ڈویژن نے مزید 18 آئی پی پیز سے نظرثانی شدہ معاہدوں کی تجاویز پیش کیں۔ وزیرتوانائی اویس لغاری کی سربراہی میں ٹاسک فورس نے کابینہ اجلاس میں تجاویز پیش کیں۔ پاور ڈویژن کے مطابق ان تمام منظوریوں سے صارفین کو آئندہ سالوں میں 922 ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔ اب تک 28آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی ہوچکی ہے۔مجموعی طور پر1457ارب اور سالانہ 137ارب روپے کی بچت ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق کابینہ نے انسداد منشیات ڈویژن کو وزارت داخلہ اور ہوا بازی ڈویژن کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کی منظوری دی۔

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف یوتھ پروگرام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نظرثانی شدہ معاہدوں ا ئی پی پیز کے ساتھ ڈویژن کو وزارت شہباز شریف ٹاسک فورس کے مطابق ارب روپے

پڑھیں:

پاکستان میں سونے کی قیمت کو بریک لگ گئی، ہزاروں روپے کی بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمت کو بریک لگ گئی، ہزاروں روپے کی بڑی کمی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز

کراچی (آئی پی ایس)پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے، جہاں فی تولہ سونا 5 ہزار 900 روپے سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قدر اور عالمی مارکیٹ میں قیمت گرنے سے پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 900 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 59 ہزار روپے کا ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 58 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار 784 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 61 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 363 ڈالر پر آ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 700 روپےکا اضافہ ہوا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپانچ اگست کو اسلام آباد نہیں جارہے ہر جگہ پرامن احتجاج ہوگا، بیرسٹر گوہر سرمایہ کاری کے لیے پاکستان بہترین مقام بن چکا ہے، وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ خوراکی تحفظ کے فروغ کے لیے ایتھوپیا اور پاکستان میں تعاون کا آغاز سی جی ٹی این کے سروے میں 65 اعشاریہ 2فیصد  یورپی یونین کے شہری چین کے ساتھ تجارت کو فائدہ مند سمجھتے ہیں امید ہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا  بات چیت  کے ذریعے تنازع کو مناسب طریقے سے حل کریں گے، چینی وزارت خارجہ   چین،  2025 ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس ڈیجیٹل سلک روڈ ڈیولپمنٹ فورم کا افتتاح   چینی وزیر اعظم 2025 کی عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس میں شرکت کریں گے، وزارت خا رجہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • متحدہ عرب امارات میں روزگار کا سنہری موقع
  • ڈلیوری بوائے کے ساتھ ایک لاکھ 21 ہزار روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین
  • ناکارہ پاور پلانٹس کا ملبہ 46.73 ارب میں فروخت، قیمت اسٹیٹ بینک ماہرین نے مقرر کی
  • سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی
  • فرانس کا فلسطین کو باضابطہ ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ، اسرائیل کو تشویش لاحق
  • پاکستان میں سونے کی قیمت کو بریک لگ گئی، ہزاروں روپے کی بڑی کمی
  • عافیہ صدیقی کیس؛ وزیراعظم اور کابینہ کو توہینِ عدالت کا نوٹس بھیجنے کا معاملہ رُک گیا
  • حکومتی یوٹرن، گرڈ کی کمزوریوں سے صاف توانائی منتقلی مشکلات کا شکار
  • سوتیلی ماں سے بڑھ کر ظالم
  • سانحہ قلات میں جاں بحق قوال کے گھر پر فاقے، حکومتی رویے اور امداد نہ کرنے پر احتجاج کا عندیہ