City 42:
2025-04-25@08:46:34 GMT

لاہور کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے کردیے گئے

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

عابد چوہدری:  لاہور میں پولیس کے متعدد ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کر دیے گئے ہیں۔

 ان نئے تقرر و تبادلوں کے مطابق مختلف سب انسپکٹرز کو اہم تھانوں میں ایس ایچ اوز کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق سب انسپکٹر احسن اقبال  ایس ایچ او مزنگ تعینات ،ایس ایچ او مزنگ رائے آصف جبار کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم ،سب انسپکٹر حسین زبیر کو ایس ایچ او سرور روڈ تعینات کیا گیا، ایس ایچ او گجرپورہ انسپکٹر آصف ادریس کو پولیس لائنز کلوز کر دیا گیا، سب انسپکٹر محمد ذکاء کو ایس ایچ او گجر پورہ تعینات کیا گیا۔ ایس ایچ او شادمان انسپکٹر خرم شہزاد کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا اور سب انسپکٹر شہزاد نعیم کو ایس ایچ او شادمان تعینات کیا گیا ہے
سب انسپکٹر فہد علی کو انچارج چوکی اکرم پارک تعینات کیا گیا،ایس ایچ او جوہر ٹاؤن سب انسپکٹر مستنصر محمود کو اے آر ایف رپورٹ کا حکم دیا گیا،سب انسپکٹر بلال احمد کو ایس ایچ او جوہر ٹاؤن تعینات کیا گیا،سب انسپکٹر عمران مصور کو ایس ایچ او لوہاری گیٹ تعینات کیا گیا،سب انسپکٹر خضر حیات کو ایس ایچ او غالب مارکیٹ تعینات کیا گیا، لیڈی سب انسپکٹر حاجن آسیہ کو پولیس لائنز کلوز کر دیا گیا، سب انسپکٹر اسد بشیر کو ایس ایچ او ہڈیارہ تعینات کیا گیا، سب انسپکٹر دلاور علی کو ایس ایچ او گڑھی شاہو تعینات کیا گیا۔
اس کے علاوہ ایس ایچ او ہیئر سب انسپکٹر توصیف احمد کو جنرل ڈیوٹی تھانہ سول لائنز تعینات کیا گیا، اور سب انسپکٹر عزیر ارشد کو ایس ایچ او ہیئر تعینات کیا گیا، انچارج چوکی راجہ مارکیٹ سب انسپکٹر عامر رفیع کو پولیس لائنز رپورٹ کا حکم دیا گیا، سب انسپکٹر محمد یاسین کو انچارج چوکی راجہ مارکیٹ تعینات کیا گیا، ایس ایچ او پرانی انارکلی انسپکٹر رضا ذاکر کو پولیس لائنز کلوز کر دیا گیا، سب انسپکٹر واجد علی کو ایس ایچ او پرانی انارکلی تعینات کیا گیا ہے۔

 

شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: تعینات کیا گیا کو پولیس لائنز سب انسپکٹر دیا گیا کا حکم

پڑھیں:

لاہور: ڈاکوؤں کا شہریوں سے لوٹ مار کا نیا طریقہ واردات

فوٹو: فائل

لاہور میں ڈاکوؤں نے شہریوں سے لوٹ مار کا نیا طریقہ واردات ڈھونڈ لیا۔ 

پولیس کے مطابق شالیمار میں دو ڈاکوؤں نے راستہ پوچھنے کے بہانے شہری کو روکا، راستہ پوچھنے کے بہانے ملزمان نے شہری کی جیب میں الیکٹرانک ڈیوائس ڈال دی۔ 

پولیس کے مطابق جب متاثرہ شخص نے مزاحمت کی تو ملزمان نے دھمکی دی دی کہ مزاحمت کی تو جیب میں موجود بم سے اڑا دیں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے متاثرہ شہری کو گھر لے جاکر نقدی، جیولری اور موبائل فونز لوٹ لیے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ شواہد کی مدد سے تفتیش جاری ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی
  • لاہور: ڈاکوؤں کا شہریوں سے لوٹ مار کا نیا طریقہ واردات
  • پنجاب میں  خواتین کے قتل، زیادتی، اغوا ور تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ
  • ترک انفلوئنسر نے ‘ماریہ بی’ پر سنگین الزامات عائد کردیے
  • کراچی، دو مختلف ٹریفک حادثات میں 2 نوجوان جاں بحق
  • اڈیالہ جیل کے قریب تعینات پولیس اہلکار کی علیمہ خان سے عمران خان کے حق میں گفتگو
  • لاہور: شہریوں کا اے ایس آئی پر مبینہ تشدد، ملزمان گرفتار
  • لاہور: بڑی تعداد میں بھکاریوں کو ہٹانے کا دعویٰ
  • شکر گڑھ میں بھارتی نایاب نسل کا ہرن گھس آیا
  • لاہور کے مختلف علاقوں سے تجاوزات کا صفایا، 148 املاک سیل، 9 ٹرک سامان ضبط