نرگس فخری کو کچھ عرصہ قبل بالی ووڈ کیوں چھوڑنا پڑا؟
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
نرگس فخری کو آج بھی ‘راک اسٹار’ گرل کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، جہاں امتیازعلی کی اس فلم میں رنبیرکپور کے ساتھ ان کی جوڑی ہمیشہ کے لیے یادگار رہے گی، وہیں اداکارہ ‘میں تیرا ہیرو’ جیسی دیگر فلموں کا بھی حصہ رہی ہیں۔
معروف بھارتی صحافی اور فلم نقاد سبھاش کے جھا کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں نرگس نے اس صورتحال کا انکشاف کیا ہے جس میں انہیں چند سال قبل انڈسٹری چھوڑنا پڑی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نرگس فخری کی زندگی ایک ای میل نے کیسے تبدیل کردی؟
’مجھے ایک بدقسمت صورت حال کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے میں بالی ووڈ میں واپس نہیں آسکی، میں اس کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی، مردانہ انا کی تسکین کے یہ عوامل بین الاقوامی ہیں، نہیں اس اس کی وجہ سے مجھے پیچھے ہٹنا یا بالی ووڈ چھوڑنا نہیں پڑا۔‘
نرگس فخری کے مطابق یہ بات انڈسٹری کے تمام لوگوں کے لیے درست نہیں ہے اور انہوں نے کچھ شاندار لوگوں کے ساتھ کام کیا ہے اور ان کے کام کو سراہتی ہوں۔‘
مزید پڑھیں: ’ہم آپ کے لیے آرہے ہیں‘، بہن کی گرفتاری کے بعد نرگس فخری کی پوسٹ وائرل
نرگس فخری نے بتایا کہ وہ بالی ووڈ اور یہاں کی ثقافت کے مطابق کیسے ڈھلنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا، ابتدا میں انہیں یہاں رقص کرنا بھی کافی مشکل لگا لیکن آہستہ آہستہ اس میں بہتری آگئی، تاہم انہیں ہمیشہ یہ خیال رہا کہ ‘آئٹم گرل’ یا ‘آئٹم سانگ’ کا ٹیگ ان کے لیے کافی منفی ہے۔
’یہاں تک کہ ‘آئٹم سونگ’ کی اصطلاح میرے لیے نئی ہے، جب لوگ کہتے ہیں کہ کوئی لڑکی آئٹم سونگ کر رہی ہے تو ان کا مطلب بہت اچھا نہیں ہوتا تھا، بالی ووڈ ڈانس میرے لیے اتنا ہی اجنبی ہے جتنا کہ ہندی، تاہم میں انہیں سیکھنے سے لطف اندوز ہو رہی ہوں۔‘
مزید پڑھیں:بالی وڈ ستارے جو بھارت میں پیدا نہیں ہوئے مگر انڈسٹری کی پہچان بن گئے
نرگس فخری ‘ہاؤس فل 5’ کے ساتھ بالی ووڈ میں واپس آرہی ہیں، اس فلم میں ان کے ہمراہ اکشے کمار، ابھیشیک بچن، رتیش دیش مکھ، سونم باجوہ اور جیکولین فرنینڈس بھی جلوہ گر ہورہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اکشے کمار امتیازعلی بالی ووڈ راک اسٹار رنبیرکپور میں تیرا ہیرو نرگس فخری ہاؤس فل 5.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اکشے کمار امتیازعلی بالی ووڈ راک اسٹار رنبیرکپور میں تیرا ہیرو ہاؤس فل 5 بالی ووڈ کے لیے
پڑھیں:
عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی فلم ‘دھو بی گھاٹ’ کے بعد طویل تاخیر کیوں ہوئی؟ اداکار نے بتا دیا
عامر خان نے حال ہی میں کرن راؤ کی فلموں ‘دھو بی گھاٹ’ اور’ لاپتہ لیڈیز’ کے درمیان طویل وقفے کی اصل وجہ بیان کی ہے۔
ایک انٹرویو میں اداکار و پروڈیوسر نے بتایا کہ یہ 10 سال کا وقفہ زیادہ تر ان کے بیٹے آزاد راؤ خان کی وجہ سے تھا۔ عامر خان نے کہا کہ دھو بی گھاٹ کو وہ کبھی بھی مین اسٹریم فلم نہیں سمجھتے تھے۔ ان کے مطابق، ’یہ ایک مخصوص ذوق رکھنے والے ناظرین کے لیے فلم تھی، کرن نے اسے پوری ایمانداری سے بنایا اور اسے تجارتی بنانے کی کوشش نہیں کی۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ فلم نے پھر بھی کچھ کمائی کی۔
یہ بھی پڑھیے: فیصل خان کا بالی ووڈ اسٹار عامر خان پر غیر ازدواجی تعلق اور ناجائز بچے کا الزام
انہوں نے بتایا کہ کرن میں ہمیشہ ’کمرشل کوالٹی‘ موجود تھی جسے وہ استعمال نہیں کر رہی تھیں۔ ’میں نے انہیں دھو بی گھاٹ کے فوراً بعد کہا تھا کہ آپ ایک بہترین ڈائریکٹر ہیں، آپ جذبات اور اداکاری کو سمجھتی ہیں۔ آپ کو ایک ایسا موضوع لینا چاہیے جو زیادہ مین اسٹریم ہو۔‘
عامر کے مطابق اصل تاخیر ماں کے جذبے کی وجہ سے ہوئی۔ ’کرن نے فلم اس لیے نہیں بنائی کیونکہ ہمارا بیٹا آزاد ہوا تھا اور ان کا پہلا جذبہ آزاد ہی تھا۔ وہ جانتی تھیں کہ اگر فلم شروع کریں گی تو درمیان میں چھوڑنا پڑے گا، اس لیے انہوں نے اس وقت تک فلم نہیں بنائی جب تک آزاد اس عمر کو نہ پہنچ گیا کہ وہ سکون سے فلم پر کام کر سکیں۔‘
دلچسپ بات یہ ہے کہ ‘لاپتہ لیڈیز’ کا اسکرپٹ ایک مقابلے کے ذریعے سامنے آیا۔ عامر نے بتایا کہ جب میں نے اسکرپٹ پڑھا تو یہ مجھے بہت کمرشل اور متاثرکن لگا۔ میں نے کرن سے کہا کہ یہ وہی ہے جس کی ہم تلاش کر رہے تھے۔
عامر خان نے کرن راؤ کی بطور ہدایتکارہ تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ دھو بی گھاٹ کو دوبارہ دیکھیں تو یاسمین کا کردار اور اس کی ویڈیوز کا ٹریک کتنا جذباتی اور پرکشش ہے۔ یہ چھوٹی چھوٹی چیزیں ایک ہدایتکار کی صلاحیت دکھاتی ہیں۔ کرن کی اصل طاقت ایمانداری ہے اور لاپتہ لیڈیز میں جتنی زیادہ ایمانداری تھی، ڈراما اتنا ہی بڑھ گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں