پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یمامہ کا ترکیہ کی بندرگاہوں گلچک اور اکساز کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یمامہ نے ترکیہ کی بندرگاہوں گلچک (Gölcük) اور اکساز (Aksas ) کا دورہ کیا ۔بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی سفارتخانے اور ترک بحریہ کے اعلیٰ حکام نے جہاز کا استقبال کیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ترکیہ میں قیام کے دوران ترکش نیوی فلیٹ کے ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل ابراہیم اوزدین کوثر (Vice Admiral Ibrahim Ozden Kocer) نے پی این ایس یمامہ کا دورہ کیا ۔ترکش نیوی فلیٹ کے ڈپٹی کمانڈر کو جہاز کی صلاحیتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
تحریک انصاف کے اہم رہنما نے خواجہ آصف اور عطاء تارڑ کے بیانات پر سوال اٹھا دیا
پی این ایس یمامہ اور ترک بحریہ کے جہازوں کے مابین بحری مشق ماوی وطن (Mavi Vatan) کا انعقاد کیا گیا ،مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو بڑھانا تھا ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پی این ایس یمامہ کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور بحری تعلقات کو مزید فروغ دینے اور موجودہ برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کا موقع فراہم کرے گا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پی این ایس یمامہ بحریہ کے کا دورہ
پڑھیں:
وزیر پٹرولیم کا دورہ‘ روس کے ساتھ تیل‘ گیس میں تعاون بڑھانے کا عزم
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے روس کا دورہ کیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور روس نے تیل‘ گیس اور منرلز شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم کیا۔ علی پرویز ملک نے سینٹ پیٹرز برگ انٹر نیشنل گیس فورم میں پاکستان کی نمائندگی کی۔