عمران خان چاہتے ہیں معاملات بہتری کی طرف جائیں، فواد چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
عمران خان چاہتے ہیں معاملات بہتری کی طرف جائیں، فواد چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کا حوصلہ بلند ہے، وہ کہتے ہیں کہ پاکستان اس طرح سے آگے نہیں بڑھ سکتا، 8 فروری کو ملک بھر میں احتجاج ہوگا۔ اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کسی کو سن ہی نہیں رہے، سب پر مشترکہ فرد جرم عائد کر دی گئی ہے، مجھے یہی پتہ نہیں کہ ہمارا جرم کیا ہے اور مجھ پر فرد جرم عائد ہو گئی ہے۔
عمران خان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خان صاحب کا حوصلہ بلند ہے ، وہ کہتے ہیں کہ پاکستان اس طرح سے آگے نہیں بڑھ سکتا، ملک ایک ہیجانی کیفیت میں ہے، اس سے ملک میں دہشت گردی بڑھ گئی ہے اورمعیشت بیٹھ گئی ہے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ معاملات بہتری کی طرف جائیں، دوسرے فریق کو بھی اس حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ خان صاحب چاہتے ہیں کہ چیزیں بہتر ہوں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے 8 فروری کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا ہے، 8 فروری کو پورے ملک میں احتجاج ہوگا۔ فواد چوہدری کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ تمام ٹکٹ ہولڈرز اپنے حلقوں میں احتجاج کریں۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے کبھی کوئی دوری نہیں تھی، مذاکرات ہوں ٹینشن نیچے آئے یہی پاکستان کے لیے اچھا ہوگا، انہوں نے کہا کہ اعجاز چودری کو پارلیمنٹ میں لے آتے تو اس سے ٹمپریچر نیچے آجاتا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ماحول حکومت نے پیدا کرنا ہے اپوزیشن کے پاس کیا ہے، حکومت کو چاہیے اچھا ماحول پیدا کرے یہی ملک کے لیے بہتر ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اسمبلی میں احتجاج تکلیف دہ ہے یا سیکڑوں لوگوں کو اٹھا کر جیلوں میں ڈالنا تکلیف دہ ہے، حکومت سیاسی قیدیوں اور پولیٹیکل ورکرز کے لیے نرمی پیدا کرے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فواد چوہدری چاہتے ہیں نے کہا کہ ہیں کہ گئی ہے
پڑھیں:
نوازشریف کی عمران خان سے ملاقات کی باتیں فیلڈ مارشل کے امریکہ سے آنے کے بعد شروع ہوئیں: فیصل چوہدری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے رہنما فیصل چوہدری نے دعویٰ کیاہے کہ نوازشریف کی عمران خان سے جیل میں جا کر ملاقات کی بات ہو رہی تو یہ واضح ہے کہ جب سے فیلڈ مارشل امریکہ سے واپس آئے ہیں تب سے یہ سب کچھ ہو رہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق فیصل چوہدری نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے اگر عمران خان سے ملاقات کیلئے جیل جانے کی بات ہوئی تو اس سے ایک چیز تو واضح ہوتی ہے کہ اگر ڈاٹس کو جوڑا جائے تو جب سے فیلڈ مارشل امریکہ سے ہو کر آئے ہیں، تب سے یہ سلسلہ شروع ہواہے ، شہبازشریف بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر سے بھی مذاکرات کیلئے ملے ہیں، پھر چوہدری نثار سے بھی ملے ہیں، وہ عرصہ دراز سے بیمار ہیں، اس ملاقات کے بارے میں یہ خبر ہے کہ چوہدری نثار کو کہا گیاہے کہ آپ عمران خان سے اپنا تعلق استعمال کریں ، کیونکہ چوہدری نثار کا عمران خان سے پرانا تعلق ہے ، پیر پگاڑا کہتے تھے کہ ن لیگ مشکل میں ہو تو یہ آپ کے پیر پڑتے ہیں اور جب آسانی میں ہوں تو آپ کے گلے پڑتے ہیں۔
غزہ منصوبہ اجلاس؛ اسرائیلی آرمی چیف اور وزیراعظم کے درمیان شدید تلخ کلامی اور جھگڑا
اگر نواز شریف کے جیل میں عمران خان سے ملنے کی بات ہو رہی ہے تو اس سے ایک بات واضع ہے کہ جب سے فیلڈ مارشل امریکہ سے واپس آۓ ہیں تب سے یہ سارا کچھ ہو رہا ہے
شہباز شریف بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر سے ملے ہیں چوہدری نثار سے ملے ہیں یہ سب وائیٹ ہاؤس ملاقات کے بعد ہو رہا ہے
فیصل چوہدری pic.twitter.com/cZVm9VALPc
مزید :