کراچی کے صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
کراچی: شہر قائد کے باسیوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی جانب سے نومبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز میں کمی کی درخواست پر عوامی سماعت مکمل کر لی ہے۔
کے الیکٹرک نے فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 98 پیسے کی کمی کی درخواست دی تھی۔ سماعت کے دوران، نیپرا کے ممبران نے بجلی کی پیداوار اور ترسیل سے متعلق سوالات اٹھائے، جس میں کے الیکٹرک کی این ٹی ڈی سی (نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی) پر انحصار اور کمپنی کے جنریشن سسٹم کی کارکردگی زیر بحث آئی۔
کے الیکٹرک حکام نے سماعت کے دوران بتایا کہ نومبر میں این ٹی ڈی سی سے 62 فیصد بجلی حاصل کی گئی، جو نسبتاً کم قیمت پر فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ، 21 فیصد بجلی ایل این جی اور 13 فیصد فرنس آئل سے پیدا کی گئی۔ نومبر میں بجلی کی مجموعی طلب اکتوبر کے مقابلے 12 فیصد کم ہوکر اوسطاً 2300 میگاواٹ رہی، جبکہ اکتوبر میں یہ طلب 2600 میگاواٹ تھی۔
نیپرا کے مطابق اگر کے الیکٹرک کی درخواست منظور ہوتی ہے تو نومبر کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (FCA) کی مد میں صارفین کے بل میں 4 روپے 49 پیسے فی یونٹ کی کمی متوقع ہے۔ یہ کمی اکتوبر کے مقابلے زیادہ ہوگی، جہاں 49 پیسے فی یونٹ کی کمی کی گئی تھی۔
فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن صارفین، گھریلو صارفین جن کا استعمال 300 یونٹ تک ہے، زرعی شعبے کے صارفین، پری پیڈ میٹرز اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔
نیپرا ڈیٹا کی مزید جانچ کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرے گا، جس سے کراچی کے صارفین کو ممکنہ ریلیف مل سکتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے الیکٹرک کی گئی
پڑھیں:
کراچی، حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن کے سبب پانی کی فراہمی معطل
حب مین رائزنگ سے یومیہ تقریباً 8 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، حب پمپنگ سے ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہو گیا۔ سی او او واٹر کارپوریشن اسد اللّٰہ خان کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث حب رائزنگ کی مین لائن پھٹ گئی، بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث لائن پھٹنے سے پمپنگ مکمل طور پر بند ہو گئی۔ اسد اللّٰہ خان نے کہا کہ حب مین رائزنگ سے یومیہ تقریباً 8 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، حب پمپنگ سے ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ حب رائزنگ کی مین لائن کی مرمت میں 24 گھنٹے لگیں گے۔