Jang News:
2025-08-05@12:54:30 GMT

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 47 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، نئی یمت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 260 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ڈیزل کی گیا ہے

پڑھیں:

قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی نشستوں میں اضافہ

اسلام آباد:

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خیبرپختونخواہ سے مخصوص نشستوں کا نوٹفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے نتیجے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قومی اسمبلی میں نشستوں میں اضافہ ہوگیا۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر دو اراکین کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی ثمر ہارون بلور اور سعیدہ جمشید کا بطور رکن قومی اسمبلی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں دو نشستوں کے اضافے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تعداد بڑھ کر  124 ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی کی قیمتیں بڑھنے سے مٹھائی بھی مہنگی ہوگئی
  • پنجاب حکومت نے 500 روپے کورٹ فیس کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
  • روپیہ مضبوط، ڈالر کمزور! قیمتوں میں مزید کمی کی پیشگوئی
  • بھارت نے روسی پیٹرول خریدنا بند نہ کیا تو ٹیرف میں نمایاں اضافہ کریں گے؛ ٹرمپ
  • بجلی کی قیمت میں 1روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری
  • بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی
  • ملک بھر کے صارفین کے لیے اچھی خبر؛ بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
  • قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی نشستوں میں اضافہ
  • اشیاء کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ نااہلی اور ناکام معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، کاشف سعید شیخ