الخدمت کی خدمات کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے‘نوید علی بیگ
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ الخدمت کی خدمات کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے، خدمت کا یہ سفر جاری رہنا چاہیے، کسی بھی ادارے کی ترقی و کام میں بہتری کے لیے باہمی روابط اور ٹیم ورک کی ضرورت سے انکار ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت ہیڈ آفس میں2024ء کی کاکردگی سے متعلق سالانہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی، چیف
فائنانشل آفیسر آصف جمال، ڈائریکٹر آرفن کیئر پروگرام یوسف محی الدین اور الخدمت کے8 پروگرامز تعلیم، صحت، واش پروگرام، مواخات آرفن کیئر پروگرام، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، بنوقابل اور دیگر شعبہ جات کے منیجر اجلاس میں شریک تھے۔ اس موقع پر تمام منیجر نے اپنے اپنے شعبہ جات کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اور2025ء کے لیے لائحہ عمل پیش کیا۔ نوید علی بیگ نے کہا کہ بلا شبہ الخدمت کے 2024ء میں کیے گئے کام نہایت اہم ہیں اور یہ مثالی کام ہیں، الخدمت ماضی میں بھی ملک و قوم کی مثالی خدمت کرتی رہی ہے مگر ہمیں 2025ء کو سامنے رکھتے ہوئے اس کے لیے محنت کرنا ہوگی اور استعداد کار کو مزید بڑھانا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈونرز اور مخیر حضرات کا اعتماد اور اطمینا ن ہمارے لیے حوصلہ افزاہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت راشد قریشی نے2024ء کے جائزے کو حوصلہ افزا قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت کا ایک بڑا مقصد ہے، اس کے لیے محنت اور جذبے کے ساتھ کام کو وسعت دی جائے گی،2025ء میں مزید بہتری کے لیے جدوجہد کی جائے گی۔ راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت کے تمام ملازمین کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے کورسز کا اہتمام کیا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہا کہ کے لیے نے کہا
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے دو ججز کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کردیں
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے دو ججز کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کردیں، قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیاگیا، نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ21 کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید احتشام علی کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کردی گئیں،جج سید احتشام علی آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی اسلام آباد تعینات تھے، گریڈ20 کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسینہ ثقلین کی خدمات بھی پشاور ہائیکورٹ کے حوالے کردی گئیں،جج حسینہ ثقلین بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات تھیں،رجسٹرار آفس نے ججز کی واپسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔