میرپورخاص: جماعت اصلاح المسلمین و روحانی طلبہ کا اجتماع
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) جماعت اصلاح المسلمین و روحانی طلبہ جماعت برانچ عثمان آباد کا روح پرور اجتماع خلیفہ فیاض طاہری کی زیر صدارت منعقد ہوا، تلاوت قرآن پاک کے بعد نعت و منقبت رمضان ملک اور نعمان طاہری نے ادا کی۔ جس کے بعد بابر طاہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اُمت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں خاص خوبی یہ ہے کہ خود تو برائیوں سے بچتی ہے بلکہ دوسروں کو بھی روکتی ہے اور نیکی کی دعوت دیتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، تھانے میں طلبہ کی توڑ پھوڑ، فائرنگ سے 4 زخمی
فائل فوٹوکراچی کے ڈیفنس تھانے میں قانون کے طلبہ نے توڑ پھوڑ اور پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 2 طلبہ کو اہلکاروں نے تلاشی کے لیے روکا جس پر تلخ کلامی ہوئی، وکلاء کاالزام ہے کہ طلبہ کی تھانے میں تذلیل کی گئی اور ان پر تشدد کیا گیا۔
طلبہ کی جانب سے ایف آئی آر کی درخواست پر تلخ کلامی ہوگئی، اس دوران پولیس کی فائرنگ سے 4 طلبہ زخمی ہوگئے۔
زخمی طلبہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا، وکلاء نے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔