سجاول: محمد اسلم کمہار کے جواں سال بیٹے سراج احمد کمہار انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
سجاول (نمائندہ جسارت) سیرت کمیٹی سجاول کے سرکردہ رہنما محمد الیاس فاروقی کی سالی کے بیٹے محمد اویس فارو قی کے کزن اور ڈرائیور محمد اسلم کمہار کے جواں سال بیٹے سراج احمد کمہار کراچی کے اسپتال میں انتقال کر گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ ان کی میت کو آج جمعرات صبح 10 بجے جامع مسجد خالد بن ولید کے قریب کمہار محلہ سے اُٹھائی جائے گی جبکہ بخاری شاہ قبرستان میں تدفین ہوگی۔ دوسری جانب سیرت کمیٹی ضلع کے رہنمائوں صدر حافظ ریاض احمد میمن، عاشق علی راہمون، عبدالجبار کھٹی، حافظ علی احمد میمن اور دیگر رہنمائوں نے مرحوم نوجوان سراج کمھار کی اچانک وفات پر افسوس کرتے ہوئے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور محمد الیاس فاروقی، اویس فاروقی اور مرحوم کے دیگر لواحقین سے تعزیت کی اور دُعا کی کہ اللہ معصوم و مرحوم کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آغا سراج درانی عارضۂ قلب کے باعث اسپتال میں داخل
آغا سراج درانی—فائل فوٹوپیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی عارضۂ قلب میں مبتلا ہو گئے۔
اہلِ خانہ کے مطابق آغا سراج درانی کو عارضۂ قلب کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
اہلِ خانہ نے بتایا ہے کہ آغا سراج درانی کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔