عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے اثرات، پاکستان میں 1400 روپے فی تولہ مہنگا
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو آیا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 2703 ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی مرتب ہوئے، اور یہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے ہوگئی۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1200 روپے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار 941 روپے تک جا پہنچی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، اور فی تولہ چاندی 83 روپے مہنگی ہوکر 3433 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 71 روپے بڑھ کر 2943 روپے ہوگئی۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
آج عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام
عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں آئی اور نرخ مستحکم رہے۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 338 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔
عالمی مارکیٹ میں استحکام کے باعث ملک میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 52ہزار روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 01ہزار روپے 783روپے کی سطح پر برقرار رہی۔