Jasarat News:
2025-09-18@15:51:36 GMT

چیمپئنز ٹرافی پھر پاکستان آئے  گی،نیا ٹور شیڈول ہوگا

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT

چیمپئنز ٹرافی پھر پاکستان آئے  گی،نیا ٹور شیڈول ہوگا

اسلام آباد: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی رواں ماہ ایک بار پھر پاکستان لائی جائے گی اور فائنل تک یہ ٹرافی ملک میں ہی موجود رہے گی۔

نومبر میں ٹرافی ورلڈ ٹور کے دوران اسلام آباد، مری، ایبٹ آباد، نتھیاگلی، ٹیکسلا اور کراچی میں نمائش کی گئی تھی تاہم لاہور کو اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ اس بار ٹرافی کو لاہور اور پنجاب کے دیگر مقامات پر بھی لے جانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

پی سی بی اور آئی سی سی حکام ٹرافی ٹور کی حتمی تفصیلات جلد طے کریں گے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری جبکہ فائنل 9 مارچ میں کھیلا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

یمن کے ساحل پر سب میرین کیبل کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروسزمتاثرہیں. سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 )وفاقی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ یمن کے ساحل پر بہت سی سب میرین کیبل کٹی ہیں، جن میں پاکستان کو آنے والی دو کیبلز متاثر ہوئی ہیں، کیبلز کی بحالی میں 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں، ایک یا 2 نہیں 4 سے 5 کیبل کٹی ہیں، یمن کی صورتحال کی وجہ سے صورتحال گھمبیر ہے، قائمہ کمیٹی نے آئی ٹی پارک میں تاخیر پر کمپنی پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت آئی ٹی کو خط لکھنے کی ہدایت کردی.

(جاری ہے)

امین الحق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس خصوصی طور پر اسلام آباد آئی ٹی پارک میں منعقد کیا گیا، اجلاس میں کمیٹی ممبر صادق میمن نے انٹرنیٹ کی سست روی، خلل اور رفتار کا مسئلہ اٹھا دیا کمیٹی کے رکن صادق میمن نے کہا کہ بتایا جارہا ہے کہ 3 نئی کیبلز آرہی ہیں، اگر 3 نئی کیبلز آرہی ہیں تو انٹرنیٹ کے مسائل کیوں آرہے ہیں؟ جس پر سیکریٹری آئی ٹی نے بریفنگ دی کہ یمن کے ساحل پر بہت سی سب میرین کیبل کٹی ہیں، ایک یا 2 نہیں 4 سے 5 کیبل کٹی ہیں، یمن کی صورتحال کی وجہ سے صورتحال گھمبیر ہے، پاکستان کو آنے والی 2 کیبلز متاثر ہوئی ہیں.

انہوں نے بتایا کہ کمپنیوں نے بینڈوتھ متبادل روٹ پر منتقل کی ہے،کیبلز کی بحالی میں 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں،کیبلز کی بحالی کے لیے خصوصی کشتیاں چاہیے ہوتی ہیں، 3 مزید کیبلز آنے والے 12 ماہ سے 18 ماہ میں آرہی ہیں، تینوں کیبلز پاکستان کی یورپ سے کنیکٹوٹی کریں گی 3 کیبلز کو پاکستان لانے کے لیے معاہدے ہوچکے ہیں. سیکرٹری آئی ٹی ضرار ہاشم نے اسلام آباد میں آئی ٹی پارک کے منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کوریا کی فنڈنگ سے قائم ہورہا ہے، ٹیکنالوجی پارک کے لیے 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا قرض ملا ہے،2017 میں یہ قرض دیا گیا اور 10 سال کا گریس پریڈ رکھا گیا، 30 سال کی مدت میں یہ قرض کوریا کو واپس کرنا ہے،قرضہ پاکستان نے 0.5 فیصد مارک اپ پر آسان اقساط پر واپس کرنا ہے.

انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی پارک کا فوکس آئی ٹی کمپنیوں کو لا کر برآمدات بڑھانا ہے، اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک عالمی معیار کے مطابق بنایا جارہا ہے، اسلام آباد اور کراچی آئی ٹی پارک کوریا کی فنڈنگ سے بن رہے ہیں، تاہم قائمہ کمیٹی نے آئی ٹی پارک میں تاخیر پر کمپنی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے خط لکھنے کی ہدایت کردی. چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وزارت آئی ٹی کمپنی کو اظہار ناراضی کا خط لکھے، اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ منصوبہ شروع ہونے سے قبل بے حد بارشیں ہوئی ہیں، 2022 میں اسلام آباد آئی ٹی پارک منصوبے پر کام شروع ہوا، ڈالر بحران کی وجہ سے 6 ماہ درآمدات بند رہی ہے، ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی وجہ سے بھی منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا ہے کمپنی حکومت سے ڈیوٹیز اور ٹیکسز میں چھوٹ مانگتی رہی ہے.

کمیٹی کے ممبران نے کہا کہ کیا معاہدے پر دستخط کے دوران ڈیوٹیز اور ٹیکسز پر بات نہیں ہوئی نمائندہ کورین کمپنی نے کہا کہ اس معاملے پر حکومت اور کورین کمپنی الگ الگ تشریح کررہی ہیں اسلام آباد آئی ٹی پارک کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی کہ 13 ماہ میں منصوبے کے 9 پراجیکٹ منیجر تبدیل ہوئے ہیں، کمپنی نے اس وجہ سے بھی ٹیکسر اور ڈیوٹی پر چھوٹ مانگی.

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ منصوبہ پہلے ہی 8 ماہ تاخیر کا شکار ہوچکا ہے کیا یہ منصوبہ 31 اکتوبر تک مکمل ہوجائے گا، یہ منصوبہ 31 اکتوبر تک مکمل ہوتا نظر نہیں آرہا ہے کورین کمپنی کے نمائندے نے بھی تسلیم کیا کہ 31 اکتوبر تک منصوبہ مکمل نہیں ہوسکتا ہے، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اگر یہ منصوبہ 31 اکتوبر تک مکمل نہ ہوا تو ایک اور ناراضی کا خط دیا جائے، کمپنی کو بلیک لسٹ بھی کیا جاسکتا ہے، منصوبے کی ڈیڈ لائن 31 اکتوبر ہے، اسی میں مکمل کیا جائے، نومبر کے آغاز میں وزارت طے کرے کہ کمپنی کیخلاف کیا ایکشن لینا ہے.

بعد ازاں اجلاس کے بعد قائمہ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے اسلام آباد آئی ٹی پارک کا دورہ بھی کیا اور ممبران نے آئی ٹی پارک کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا،پروجیکٹ ڈائریکٹر اور کورین کمپنی کے حکام نے منصوبے پر بریفنگ دی چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ امید ہے اسلام آباد آئی ٹی پارک منصوبہ جلد مکمل ہوجائے گا، آئی ٹی پارک میں آئی ٹی کمپنیاں ایک چھت تلے کام کریں گی، منصوبے کی تکمیل سے 10 ہزار نوجوانوں کو روزگار ملے گا. 

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: دکھ کے لمحات میں شہری سہولت، قبر کھدائی اور میت بس سروس اب بلا معاوضہ
  • یمن کے ساحل پر سب میرین کیبل کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروسزمتاثرہیں. سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی
  • تاریخی دفاعی معاہدے پر جشن: اسلام آباد جگمگا اٹھا، سعودی ٹاورز بھی سبز و سفید پرچموں سے مزین
  • پاک سعودی تاریخی دفاعی معاہدے پر اسلام آباد میں شاندار سجاوٹ
  • اسلام آباد: چینی مقررہ نرخ سے زائد فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہو گا
  • وفاقی حکومت نے سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کو اسلام آباد کلب کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا
  • سزاؤں کا اتوار بازار ختم ہونا چاہیے، نفرتوں سے پاکستان کا نقصان ہوگا: بیرسٹر گوہر
  • پاک بھارت ٹاکرے میں میچ ریفری کا تنازع، قومی ٹیم نے دبئی میں شیڈول پریس کانفرنس ملتوی کر دی
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
  • دولت مشترکہ کا پاکستان میں 2024کے عام انتخابات پر حتمی رپورٹ سے متعلق بیان