آسٹریلیا: پیسوں کی خاطر شیرخوار بچی کو زہر دینے کے الزام میں خاتون گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
آسٹریلیا میں سوشل میڈیا پر فالوور اور عطیات اکٹھا کرنے کی غرض سے ایک سال کے بچے کو زہر دینے اور ویڈیو پوسٹ کرنے کے الزام میں خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست کوئنز لینڈ کے علاقے سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون (جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) نے مبینہ طور پر شیر خوار بچی کو کسی طبی منظوری اور نسخے کے بغیر 6 اگست سے 15 اکتوبر 2024 کے درمیان متعدد ادویات کھلائیں۔
خاتون مقامی میڈیا میں بچی کی والدہ قرار دیا گیا لیکن پولیس نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے۔
خاتون کے اوپر الزام ہے کہ انہوں نے بچی کی ویڈیو تکلیف کی تشہیر کرتے ہوئے گو فنڈ می کے ذریعے 37 ہزار ڈالر سے زائد کی رقم اکٹھا کی۔ اور اب آن لائن پلیٹ فارم خاتون کی جعلسازی سامنے آنے کے بعد عطیہ کرنے والے افراد کے پیسے واپس کرنے پر کام کر رہا ہے۔
کوئنز لینڈ پولیس کے مطابق خاتون نے بچی کی حالت (جس کی وجہ سے وہ اسپتال میں داخل ہوئی تھی) کے حوالے سے میڈیکل ایڈوائس کو نظر انداز کیا۔ خاتون غیر مجوزہ ادویات حاصل کرنے اور وہ ادویات بچی کو دینے کے لیے انتہائی حد تک گئیں، جس کی حالت بہتر نہیں ہوئی۔
خاتون کی منصوبہ بندی اس وقت سامنے آئی جب برسبین ہاسپٹل (جہاں بچی کا علاج ہو رہا تھا) میں میڈیکل اسٹاف کو خاتون پر شک ہوا اور انہوں نے پولیس کو بلایا۔
تحقیقات شروع کرنے کے بعد پولیس نے طبی ماہرین سے بات کی اور خاتون کے سوشل میڈیا کا جائزہ لیا جس سے معلوم ہوا کہ بچی کو غیر مجوزہ ادویات کھلائی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بچی کو
پڑھیں:
کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر 20 سالہ شہری جگو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی جس پر ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر بھی فائرنگ کر دی۔
پولیس حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
زخمی شہری اور دونوں ڈاکوؤں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک ڈاکو کی شناخت خرم جبکہ زخمی کی فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے۔