ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ ، کون کونسے چینلز نے عمران خان کو بری کروانے کی خبر نشر کی ؟ تفصیلات سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ ، کون کونسے چینلز نے عمران خان کو بری کروانے کی خبر نشر کی ؟ تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز) ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ جمعے کے روز آیا ،، فیصلہ آنے کے بعد تحریک انصاف کے وکلاء نے بری بری کے نعرے لگائے جن کو سن کر اے آر وائی اور ہم نیوز کے نمائندگان نے ادارے میں خبر دیدی تاہم بعد میں حقیقی خبر سامنے آئی تو معلوم ہوا کہ عمران خان کو چودہ سال کی سزا اور بشری بی بی کو سات سال سزا سنائی گئی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سب نیوز
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ پر 37 ارب روپے خرچ
پشاور:خیبرپختونخوا میں گزشتہ مالی سال کے دوران عوام کے مفت علاج کی سہولت کےلیے صحت کارڈ کے تحت 37 ارب روپے سے زائد خرچ کیے جاچکے ہیں۔ جبکہ رواں مالی سال میں اس اسکیم کےلیے مزید 41 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔
مشیر صحت احتشام نے بتایا کہ صوبے میں صحت کارڈ کے تحت مفت علاج کی یہ سہولت عوام تک پہنچائی جارہی ہے جبکہ صحت ٹرانسپلانٹ اینڈ ایمپلانٹ کارڈ کو بھی صحت کارڈ کا مستقل حصہ بنا دیا گیا ہے، جس کے تحت بسترِ مرگ پر موجود مریضوں کے لیے نئی امید پیدا ہوئی ہے۔
صرف گزشتہ دو ماہ میں صحت ٹرانسپلانٹ اینڈ ایمپلانٹ کارڈ کے تحت 48 ٹرانسپلانٹس اور ایمپلانٹس مکمل کیے جا چکے ہیں جن پر اب تک 118 ملین روپے خرچ ہو چکے ہیں۔
ان اقدامات کے تحت 23 مفت کڈنی ٹرانسپلانٹس کے ذریعے تقریباً 45 ملین روپے کی لاگت سے مریضوں کی جانیں بچائی گئیں، جبکہ 25 ملین روپے خرچ کر کے 4 لیور ٹرانسپلانٹس کیے گئے۔ اس کے علاوہ 21 کوکلیئر ایمپلانٹس پر 45 ملین روپے خرچ کر کے بچوں اور ان کے خاندانوں میں خوشیاں واپس لوٹائی گئیں۔
یہ سہولیات سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ صوبے کے کسی بھی شہری کو علاج کے لیے دربدر نہ ہونا پڑے اور اسے بروقت علاج کی سہولت میسر آ سکے۔