Daily Mumtaz:
2025-12-09@13:48:27 GMT

پنجاب، دھند کے باعث موٹر وے مختلف مقامات پر بند

اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT

پنجاب، دھند کے باعث موٹر وے مختلف مقامات پر بند

پنجاب میں دھند کے باعث موٹر وے مختلف مقامات پر بند کردی گئی۔

دھند کی وجہ سے ایم 3 سمندری سے درخانہ تک، ایم 4 گوجرہ سے ملتان تک اور موٹر وے ایم 5 ملتان سے روہڑی تک بند کردی گئی۔

موٹر وے پولیس کے مطابق ڈرائیور حضرات اپنی گاڑیوں میں آگے اور پیچھے دھند والی فوگ لائٹس کا استعمال کریں تاکہ دیگر گاڑیوں کو بہتر طور پر دیکھا جا سکے۔

موٹر وے پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: موٹر وے

پڑھیں:

پنجاب سمبلی میں 6 بلز منظور کرلیے گئے

پنجاب اسمبلی میں چھ بل منظور کرلیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دی منہاج یونیورسٹی لاہور ترمیمی بل، دی کراونرج یونیورسٹی بل، دی ٹائمز یونیورسٹی ملتان ترمیمی بل،  علی ابن عثمان انسٹی ٹیوٹ ملتان بل، دی سپیرئیر یونیورسٹی لاہور ترمیمی بل اور دی اخوت انسٹی ٹیوٹ قصور بل 2025 منظور کیے گئے۔

گورنر پنجاب کی جانب سے واپس بھیجے گئے گنج شکر یونیورسٹی کے بل 2025 کی ایک بار پھر متفقہ طور پر منظوری دے دی گئی۔

چیرمین سمیع اللہ نے اجلاس کی صدارت کی۔ علاوہ ازیں دو پنجاب یونیورسٹی بل، دی پریمیر یونیورسٹی لاہور بل، دی پروٹیکشن اگیںنسٹ ہراسمنٹ اف وویمن ایٹ ورج پلیس ایمنڈ منٹ بل، دی پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ایمنڈمنٹ بل اور دی نیکسس یونیورسٹی سیالکوٹ ایمنڈمنٹ بل 2025 پیش کیے گئے۔

بعد ازاں پانچوں بلز متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کرکے دو ماہ میں رپورٹ طلب کر لی گئی۔


 

متعلقہ مضامین

  • پنجاب سمبلی میں 6 بلز منظور کرلیے گئے
  • پنجاب: دھند کی وجہ سے 6 ٹریلر ٹرک آپس میں ٹکراگئے، 7 افراد زخمی
  • پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، ’را‘ کے 12 دہشتگرد گرفتار، حساس مقامات، اداروں کی تصاویر برآمد
  • موٹروے ایم 5 کا ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کے باعث بند کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا:’ ’را‘‘ کے 12 دہشت گرد گرفتار‘ حساس مقامات‘اداروں کی تصاویر برآمد
  • پنجاب سے بھارتی خفیہ ایجنسی سے تعلق کے الزام میں 12 دہشتگرد گرفتار، حساس مقامات اور اداروں کی تصاویر برآمد
  • شدید دھند: موٹروے پولیس نے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی
  • موٹروے پولیس کی دھند کے موسم کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری
  • موٹروے پر سفر کرنیوالوں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری
  • موٹروے پولیس کی دھند کے موسم کیلئے خصوصی ٹریول ایڈوائزری جاری