بریکنگ نیوز: تمام بند موٹر ویز کھل گئیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
سٹی42: بریکنگ نیوز آ رہی ہے کہ لاہور سے تمام موٹرویز کھول دی گئی ہیں۔
لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہو چکی ہے۔
لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2، لاہور ملتان موٹروے ایم 3 بھی کھول دی گئی ہے۔
یہ ایک بریکنگ سٹوری ہے جس کی تفصیلات ابھی آ رہی ہیں۔
لاہور کو اسلام آباد سے ملانے والی موٹر وے ایم ٹو اور دوسری کئی موٹر ویز سکیورٹی خدشات اور پبلک کی سیفٹی کے پیش نظر عارضی طور پر بند کی گئی تھیں۔
سیمنٹ سستاہوگیا
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
چمن، پاک افغان بارڈر مہاجرین کی واپسی کیلئے کھول دیا گیا
حکام کے مطابق باب دوستی کو فقط افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے کھولا گیا ہے، تاہم آمدورفت اور تجارت کی اجازت نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع چمن میں واقعہ پاک افغان بارڈر کو غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا۔ افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے باعث بارڈر کو بند کر دیا گیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق علاقے کے قبائلی عمائدین اور مشران نے ایف سی کے اعلیٰ حکام سے ملاقات میں افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے راستہ کھولنے کی درخواست کی تھی، جس پر پاکستانی حکام نے صرف افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے راستہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم پاک افغان بارڈر باب دوستی بدستور پیدل آمدورفت اور مال بردار ٹرکوں کے لیے بند رہے گا۔ دوسری جانب، قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستانی حکام سے سرحد کی مکمل بحالی کی درخواست کی ہے، اور امکان ہے کہ جلد ہی باب دوستی تجارتی سرگرمیوں کے لیے بھی کھول دیا جائے گا۔