کراچی میں کورونا پھیلنے لگا
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کہ کورونا، انفلوئنزا ایچ 1 این 1 اور سردیوں کے دیگر وائرل انفیکشن کی علامات ملتی جلتی ہیں۔
ڈاؤ اسپتال کے ماہر متعدی امراض پروفیسر سعید خان کا کہنا ہے کہ کراچی میں بڑی تعداد میں لوگ نزلہ، کھانسی اور بخار میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
ماہر متعدی امراض ڈاؤ اسپتال کے مطابق ٹیسٹ کروانے پر 25 سے 30 فیصد مریضوں میں کورونا مثبت آ رہا ہے، 10سے 12 فیصد مریضوں میں انفلوئنزا ایچ 1 این 1 کی تصدیق ہو رہی ہے۔
ڈاو اسپتال کے پروفیسر سعید خان کا کہنا ہے کہ 5 سے 10 فیصد بچوں میں سانس کی نالی کے انفیکشن کی تصدیق ہو رہی ہے۔
دوسری جانب سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نظام شیخ کا کہنا ہے کہ اکثر مریض ٹیسٹ نہیں کرواتے جس کے باعث بیماریوں کی تصدیق نہیں ہوتی، سول اسپتال میں وائرل انفیکشن کے یومیہ 200 مریض آرہے ہیں۔
جناح اسپتال میں شعبہ ایمرجنسی کے انچارج ڈاکٹر عرفان نے بتایا کہ جے پی ایم سی میں وائرل انفیکشن کے یومیہ 150 سے 200 مریض آرہے ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں فی الوقت کورونا کے ٹیسٹ کی سہولیات نہیں ہیں، کورونا وبا کے بعد لوگوں نے ٹیسٹ کروانا چھوڑ دیے تھے۔
طبی ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ وائرل انفیکشن اور دیگر بیماریوں سے بچنے کیلئے شہری احتیاطی تدابیر لازمی اپنائیں، شہری ماسک لازمی پہنیں اور خود کو ڈھانپ کر رکھیں۔
طبی ماہرین کی جانب سے ہر سال انفلوئنزا کی ویکسین لازمی لگوانے کی بھی ہدایت کی جارہی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وائرل انفیکشن کا کہنا ہے کہ اسپتال کے
پڑھیں:
عائزہ خان کے نیدرلینڈز میں سیر سپاٹے، دلکش تصاویر وائرل
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور فیشن آئیکون عائزہ خان نے حال ہی میں نیدرلینڈز سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
عائزہ خان جنہیں 2013 کے مشہور ڈرامے پیارے افضل سے شہرت ملی، بعد ازاں میرے پاس تم ہو میں مہوش کے کردار سے دنیا بھر میں مشہور ہوئیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیر میں کئی ڈرامے کیے اور اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کی خوب داد سمیٹ رہی ہیں۔
ان دنوں گرمیوں کی چھٹیاں منانے کیلئے اداکارہ بیرون ملک موجود ہیں اور فینز کے ساتھ اپنی حسین تصاویر شیئر کر رہی ہیں۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی حالیہ تصاویر میں انہیں نیدرلینڈز کے کھلے میدانوں میں مارننگ یوگا کرتے اور پرامن مناظر کا لطف اٹھاتے دیکھا گیا ہے۔
https://www.instagram.com/p/DMejoRTNQCY/انہوں نے کیپشن میں اپنے مداحوں کے لیے دعا دیتے ہوئے لکھا: "صبح بخیر، آپ سب کے لیے آج کے دن کے لیے سکون، مثبت سوچ اور نرمی بھری توانائی کی دعا ہے۔"
ان تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے عائزہ خان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خوب سراہا اور ان کی قدرتی خوبصورتی اور مثبت طرز زندگی کی بھی تعریف کی۔